وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ریس واکنگ چمپئن پرینکا گوسوامی کو باوقار چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی

Posted On: 06 AUG 2022 6:18PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ریس واکنگ چمپئن پرینکا گوسوامی کو برمنگھم دولت مشترکہ کھیل 2022 میں باوقار چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا:

ہماری قومی ریس واکنگ چمپئن پرینکا گوسوامی کو باوقار چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارک باد۔ اس تمغے سے انھوں نے بھارت میں کئی نوجوانوں کو اس کھیل کو اپنانے کے لئے راغب کیا ہے۔ وہ آنے والے وقت میں کامیابی کی نئی بلندیوں کو سَر کرتی رہیں۔ #Cheer4India ۔

 

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.8787



(Release ID: 1849192) Visitor Counter : 102