وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے سی ڈبلیو جی 2022 میں مردوں کی لمبی چھلانگ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ایم سری شنکر کو مبارکباد دی

Posted On: 05 AUG 2022 9:40AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برمنگھم میں  سی ڈبلیو جی 2022 میں مردوں کی لمبی چھلانگ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ایم سری شنکر کو مبارکباد دی ہے۔

ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛

‘‘ایم سری شنکر کا  سی ڈبلیو جی میں چاندی کا تمغہ ایک خاص  اہمیت کا حامل ہے۔ ایسا کئی دہائیوں کے بعد  ہوا ہے کہ ہندوستان نے سی ڈبلیو جی میں مردوں کی لمبی چھلانگ میں تمغہ جیتا ہے۔ ان کی کارکردگی ہندوستانی ایتھلیٹکس کے مستقبل کے لئے اچھی علامت ہے۔ انہیں  مبارک باد۔ آنے والے وقتوں میں شاندار کارکردگی کے لئے نیک خواہشات’’

 

*************

 

ش ح س ب۔ ر‍‌ض

U. No.8707

 


(Release ID: 1848595) Visitor Counter : 145