ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

کابینہ نے برازیل میں بی ایم-سیل-11 پروجیکٹ کی ترقی کے لیے بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی بھارت پیٹرو ریسورسز لمیٹڈ کی اضافی سرمایہ کاری کو منظوری دی

Posted On: 27 JUL 2022 5:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 27 جولائی 2022:

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے برازیل میں بی ایم-سیل-11 کنسیشن پروجیکٹ کی ترقی کے لیے بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) کی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی بھارت پیٹرو ریسورسز لمیٹڈ (بی پی آر ایل) کی جانب سے 1600 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 12000 کروڑ روپے) کی اضافی سرمایہ کاری کو منظوری دے دی ہے۔

سی سی ای اے نے مندرجہ ذیل کی منظوری بھی دی:

  1. بی پی آر ایل اور کمپنی کے مجاز شیئر کیپیٹل میں بی پی سی ایل کے ذریعہ ایکویٹی سرمایہ کاری کی حد کو 15,000 کروڑ روپے سے بڑھا کر 20,000 کروڑ روپے (جسے وقتاً فوقتاً بی پی سی ایل کے ذریعہ سبسکرائب کیا جائے گا) کرنا۔
  2. انٹرمیڈیٹ ڈبلیو او ایس کے ذریعے بین الاقوامی بی وی برازیل پٹرولیو لیمٹاڈا میں بی پی آر ایل انٹرنیشنل بی وی کی جانب سے ایکویٹی سرمایہ کاری کی حد میں 5,000 کروڑ روپے کی موجودہ حد سے 15,000 کروڑ روپے تک کے اضافے کو مُجاز بنانا جو کہ 10,000 کروڑ روپے کا اضافہ ہے۔

بی ایم-سیل-11 پروجیکٹ سے پیداوار کا آغاز 2026-27 سے متوقع ہے۔

اس سے مدد ملے گی:

  1. بھارت کی توانائی کی سلامتی کو مستحکم کرنے کے لیے ایکویٹی تیل کی رسائی۔
  2. بھارت کی خام تیل کی فراہمی میں تنوع پیدا کرنا، بھارتی تیل کمپنیوں نے برازیل سے مزید خام تیل حاصل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
  3. برازیل میں بھارت کے قدم مضبوط کرنے سے ہمسایہ لاطینی امریکی ممالک میں کاروباری راستے مزید کھلیں گے۔
  4. ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا۔

بی پی آر ایل کے پاس اس کنسیشن میں برازیل کی قومی تیل کمپنی پیٹروبراس کے ساتھ 60 فیصد حصے کے مفاد کے ساتھ آپریٹر کے طور پر 40 فیصد حصہ کا مفاد (پی آئی) ہے۔

بی پی آر ایل 2008 سے برازیل میں اس منصوبے کی کھوج اور ترقی سے وابستہ ہے۔

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

8244 U. No.

 



(Release ID: 1845546) Visitor Counter : 133