وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے 1800کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کےکئی ترقیاتی اقدامات کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھاد
“کاشی آج وراثت کے ساتھ ترقی کی تصویر پیش کرتا ہے”
"میری کاشی سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کی ایک بہترین مثال ہے"
’’کاشی کے شہریو ں نے پورے ملک کو یہ پیغام دیا ہے کہ شارٹ کٹ سے ملک کا بھلا نہیں ہو سکتا‘‘
’’حکومت نے ہمیشہ غریبوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے، ان کی خوشی اور غم میں مدد کرنے کی کوشش کی ہے‘‘
’’ہمارے لئے ترقی کا مطلب صرف چمک دمک نہیں ہے۔ ہمارے لئے ترقی کا مطلب غریبوں، دبے کچلے لوگوں ، محروموں، پسماندہ افراد، قبائلیوں، ماؤں اور بہنوں سب کو تفویض اختیارات ہے‘‘
Posted On:
07 JUL 2022 5:23PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹر سمپورنانند اسپورٹس اسٹیڈ یم، سگرا ، وارانسی میں ایک تقریب میں 1800 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے کئے پروجیکٹوں کا افتتاح کیااور سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر اتر پردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔
ابتدا میں ، وزیر اعظم نےحالیہ انتخابات میں زبردست تعاون کے لئے اتر پردیش اور کاشی کے عوام کی شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کاشی ہمیشہ زندگی سے بھرپور اور رواں دواں رہی ہے۔ اب کاشی نے پورے ملک کو ایک تصویر دکھائی ہےجس میں وراثت کے ساتھ ساتھ ترقی بھی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہزارو ں کروڑ روپئے کی اسکیمیں اور پروجیکٹ مکمل کئے جا چکے ہیں اور بہت سے پروجیکٹوں پر کام چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشی کی روح تو داخلی ہے، لیکن کاشی کے جسم کو بہتر بنانے کا کام مسلسل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی نے کاشی کو مزید متحرک، ترقی پسند اور حساس بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا ،"میری کاشی سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کی ایک بہترین مثال ہے‘‘۔
وزیر اعظم کاشی سے رکن پارلیمنٹ ہیں انہوں نے کہا ’’مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ کاشی کے باشعور شہریوں نے ملک کو سمت دینے کا کام کیا ہے۔ کاشی کے شہریوں نے پورے ملک کو یہ پیغام دیا ہے کہ شارٹ کٹ سے ملک کا بھلا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے عارضی اور شارٹ کٹ حل پر دیرپا حل اور پروجیکٹوں کو ترجیح دینے کے لئے مقامی لوگوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں بہتری سے شہر میں سیاحت آئی ہے اور کاروبار اور زندگی میں آسانی لانے کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
آنے والے ساون مہینے کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بابا وشوناتھ کے بھگت پورے ملک اور دنیا سے بڑی تعداد میں کاشی آنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وشوناتھ دھام پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد یہ پہلا ساون تہوار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے گزشتہ مہینوں میں تجربہ کیا ہے کہ وشوناتھ دھام کو لے کر پوری دنیا میں کتنا جوش و خروش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھگتوں کے تجربے کو ممکنہ حد تک بھرپور اور آسان بنانے کے مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ آستھا کی مختلف یاتراؤں کو آسان اور سہل بنایا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ’’ہمارے لئے ترقی کا مطلب صرف چمک دمک نہیں ہے۔ ہمارے لئے ترقی کا مطلب غریبوں، دبے کچلے لوگوں ، محروموں، پسماندہ افراد، قبائلیوں، ماؤں اور بہنوں سب کو تفویض اختیارات ہے‘‘انہوں نے کہا کہ حکومت ہر گھر کو پکے مکانات اور پائپ کے ذریعہ پانی کی سپلائی پر فراہم کرانے کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے ہمیشہ غریبوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے، ان کی خوشی اور غم میں ساتھ دینے کی کوشش کی ہے۔ مفت کورونا ویکسین سے لے کر غریبوں کو مفت راشن کی فراہمی تک حکومت نے عوام کی خدمت کا کوئی موقع نہیں چھوڑا۔ ڈیجیٹل انڈیا، آیوشمان بھارت، میڈیکل انفراسٹرکچر میں اضافہ لوگوں کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک طرف ہم ملک کے شہروں کودھویں بنانے کے لیے سی این جی سے چلنے والی گاڑیوں کی سہولیات میں اضافہ کررہے ہیں۔ دوسری طرف، ہم اپنے ملاحوں کی ڈیزل اور پیٹرول سے چلنے والی کشتیوں کو سی این جی سے جوڑنے اور گنگا جی کی دیکھ بھال کرنے کا متبادل بھی دے رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے ایک نیا اسپورٹس سنٹر کے ملنے پر کھلاڑیوں کے جوش و خروش کا بھی ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کاشی میں اولمپک کھیلوں کے لیے تمام سہولیات مہیا کرنے پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سگرا میں ری ڈیولپڈ اسٹیڈیم میں بین الاقوامی سہولیات تیار کی جارہی ہیں۔ چھ دہائیوں پرانا یہ اسٹیڈیم 21ویں صدی کی سہولیات سے آراستہ ہوگا۔
وزیر اعظم نے کاشی کے لوگوں سے گنگا اور وارانسی کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے کہا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ عوام کے تعاون اور بابا وشوناتھ کے آشیرواد سے شہر کے لیے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔
متعدد ترقیاتی اقدامات کا افتتاح اور سنگ بنیاد
پچھلے آٹھ برسوں میں وزیر اعظم نے وارانسی میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی ہے۔ اس کے نتیجے میں شہر کے منظر نامے میں تبدیلی آئی ہے۔ اس کوشش کا بنیادی مقصد لوگوں کے لیے زندگی کی آسانی میں اضافہ کرنا ہے۔ اس سمت میں ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے، پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے 590 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ ان میں وارانسی اسمارٹ سٹی اور اربن پروجیکٹس کے تحت متعدد اقدامات شامل ہیں، جن میں فیز-1 میں نمو گھاٹ کے ری ڈیولپمنٹ کے ساتھ باتھنگ جیٹی کی تعمیر، 500 کشتیوں کے ڈیزل اور پیٹرول انجنوں کو سی این جی میں تبدیل کرنا؛ پرانے کاشی کے کامیشور مہادیو وارڈ کا ری ڈیولپمنٹ اور گاؤں ہرہوا، داسے پور میں تعمیر کئے گئے 600 سے زیادہ ای ڈبلیو ایس فلیٹس؛ لہرتارہ چوکا گھاٹ فلائی اوور کے نیچے تیار کیا گیا نیا وینڈنگ زون اور شہری مقام ، دش اشومیدھ گھاٹ پر سیاحتی سہولت اور مارکیٹ کمپلیکس؛ اور آئی پی ڈی ایس ورک فیز 3 کے تحت ناگوا میں 33/11 کے وی سب اسٹیشن شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے مختلف سڑکوں کے پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا جن میں بابت پور-کاپسیٹھی-بھدوہی روڈ پر فور لین روڈ اوور برج (آر او بی)، سنٹرل جیل روڈ پر دریائے ورونا پر پل کی تعمیر؛ پِندرا-کاٹھی راون روڈ کو چوڑا کرنا؛ پھول پور-سندھوڑا لنک روڈ کو چوڑا کرنا، 8 دیہی سڑکوں کو مضبوط کرنا اور تعمیر کرنا ؛ 7 پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کی تعمیر اور دھارسونا-سندھوڑا روڈ کو چوڑا کرنا شامل ہے۔
وزیراعظم نے ضلع میں سیور اور واٹر سپلائی کی بہتری سے متعلق مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کیا۔ ان میں وارانسی شہر میں ٹرینچ لیس ٹکنالوجی سے پرانی ٹرنک سیور لائن کی بحالی، سیور لائنیں بچھانا؛ ٹرانس ورونا علاقے میں 25000 سے زیادہ سیور ہاؤس کنکشن؛ شہر کے سس ورونا علاقے میں لیکیج کی مرمت کا کام؛ ٹاٹے پور گاؤں میں دیہی پینے کے پانی کی اسکیم وغیرہ شامل ہے۔ سماجی اور تعلیم کے شعبے سے متعلق مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا جس میں گاؤں مہگاؤں میں آئی ٹی آئی، بی ایچ یو میں ویدک وگیان کیندر کے فیز-II، رام نگر میں گورنمٹ گرلز ہوم، درگا کنڈ میں گورنمنٹ اولڈ ایج ویمن ہوم میں تھیم پارک شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اسپورٹس کمپلیکس، بڑا لال پور میں سینٹھیٹک ایتھلیٹک ٹریک اور سینٹھیٹک باسکٹ بال کورٹ اور کئی پولیس اور سیفٹی فائر پروجیکٹوں افتتاح کیا جن میں سندھوڑا میں نان ریزیڈینشیل پولیس اسٹیشن بڈلنگ ، مرزا مراد، چولا پور ، جانسا اور کاپسیٹھی پولیس اسٹیشنوں میں ہاسٹل رومزبیرکس اور پنڈرا میں فائر اکسٹینگوئشر کی بلڈنگ کی تعمیر شامل ہے۔
پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے 1200 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ ان میں سے متعدد سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ شامل ہیں جن میں لہرتارا - بی ایچ یو سے وجیا سنیما تک سڑک کو چھ لین میں چوڑا کرنا ، پانڈے پور فلائی اوور سے رنگ روڈ تک سڑک کو چار لین چوڑا کرنا، کچہری سے سندہ تک سڑک کی چار لین کا بنانا؛ وارانسی بھدوہی دیہی روڈ کو چوڑا اور مضبوط کرنا۔ وارانسی دیہی علاقے میں پانچ نئی سڑکوں اور چار سی سی سڑکوں کی تعمیر؛ بابت پور-چوبے پور روڈ پر بابت پور ریلوے اسٹیشن کے قریب آر او بی کی تعمیر شامل ہیں۔ ان پروجیکٹوں سے شہر اور دیہی سڑکوں پر ٹریفک کے بوجھ کو کم کرنے میں نمایاں مدد ملے گی۔
خطے میں سیاحت کو تقویت دینے کے لیے، وزیر اعظم نے عالمی بینک کی مدد سے یوپی کے غریب سیاحتی ترقی کے پروجیکٹ کے تحت سارناتھ بدھسٹ سرکٹ کے ترقیاتی کام، اشٹ ونکیا دوادش جیوترلنگ یاترا، اشٹ بھیرو، نو گوری یاترا کے لیے پاون پاتھ کی تعمیر، پنچ کوسی پرکرما یاترا مارگ میں پانچ اسٹوپیج کا سیاحت کی ترقی کا کام اور پرانی کاشی میں مختلف وارڈوں میں سیاحتی ترقی کا کام شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے سگرا میں اسپورٹس اسٹیڈیم کے ری ڈیولپمنٹ کاموں کے فیز 1 کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U- 7348
(Release ID: 1839936)
Visitor Counter : 171
Read this release in:
Bengali
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam
,
Assamese
,
Odia
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil