وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کے لئے تاریخی مشعل ریلےکا آغاز کیا
ہندوستان پہلی بار شطرنج اولمپیاڈ کی میزبانی کررہا ہے
ایف آئی ڈی ای صدر نے وزیر اعظم کا ان کی قیادت کے لئے شکریہ ادا کیا
’’یہ اعزاز نہ صرف ہندوستان کا اعزاز ہے، بلکہ شطرنج کی اس قابل فخر وراثت کا اعزاز بھی ہے‘‘
’’مجھے امید ہے کہ ہندوستان اس سال تمغوں کا نیا ریکارڈ قائم کرے گا‘‘
’’اگر صحیح حمایت اچھا ماحول فراہم کیا جائےتو کمزور ترین لوگوں کے لئے بھی کوئی ہدف ناممکن نہیں ہے‘‘
’’دوراندیشی ہندوستان کی کھیل پالیسی اور ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم(ٹی او پی ایس)جیسی اسکیمیں ایسی ہیں جنہوں نے آغاز سے ہی نتائج دینا شروع کردیا ہے‘‘
’’پہلے نوجوانوں کو صحیح پلیٹ فارم کا انتظار کرنا پڑتا تھا، آج ’کھیلو انڈیا‘مہم کے تحت ملک صلاحیتوں کو تلاش کررہا ہےاور ان کی تشکیل کررہا ہے‘‘
’’صفر فیصد دباؤ یا تناؤ کے ساتھ اپنا صد فیصد دیں‘‘
Posted On:
19 JUN 2022 6:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی:19؍جون2022:
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کے لئے تاریخ مشعل ریلے کا آغاز کیا۔ ایف آئی ڈی ای کے صدر آرکیڈی ڈورکووچ نے وزیر اعظم کو مشعل سونپی، جنہوں نے اسے گرینڈماسٹر وشوناتھ آنند کو سونپ دیا۔ اس مشعل کو چنئی کے قریب مہابلی پورم میں حتمی اختتام سے پہلے 40 دنوں کی مدت میں 75شہروں میں لے جایا جائے گا۔ہر جگہ پر ریاست کے شطرنج کے ماہرین کو مشعل ملے گی۔ وزیر اعظم مودی نے کھیلو شطرنج افتتاحی چال بھی چلی ، جس کے بعد محترمہ کونیرو ہمپی نے ایک چال چلی۔اس موقع پر مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور جناب نستھ پرمانک ، شطرنج کے کھلاڑ ی اور شائقین ، سفارت کار اور شطرنج کے افسران موجود تھے۔
ایف آئی ڈی ای کے صدر آرکیڈی ڈورکووچ نے مشعل ریلے کی نئی روایت کے آغاز میں پہل کرنے کے لئے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا، جو اس کھیل کو دنیا بھر میں مقبول بنائے گا، بلکہ لوگوں کو متحرک بھی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ’’ایف آئی ڈی ای وزیر اعظم نریندر مودی کا ان کی موجودگی اور ہمیں اعزاز دینے کے لئے ممنون ہے۔‘‘نئی اہلیتوں کی تعمیر میں شطرنج کے کھیل کی اہمیت پر 2010ء میں زیادہ تر کھلاڑیوں کے ذریعے ایک ہی مقام پر شطرنج کھیلنے کے لئے ایک موقع پر کامیابی کی طرف لے جانے میں تعلیم اور کھیل کے اشتراک کے رول پر وزیر اعظم کے خطاف کو یاد کیا۔ ایف آئی ڈی ای کے صدر نے امید ظاہر کی کہ شطرنج پورے ہندوستان اور دنیا بھر کے تمام اسکولوں کا حصہ بن جائے گا۔انہوں نے کہا ’’کیا آج کی تاریخ میں ہندوستان میں شطرنج کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور آپ کے پاس اس پر فخر کرنے کی مضبوط بنیاد ہے۔ شطرنج کے مفاد میں آپ جو غیر معمولی اقدامات کررہے ہیں، اس کے لئے ہم آپ کی قیادت کے ممنون ہیں۔‘‘
تقریب کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا’’آ ج شطرنج اولمپیاڈ کھیلوں کے لئے پہلی مشعل ریلے ہندوستان سے شروع ہورہی ہے۔ اس سال پہلی بار ہندوستان شطرنج اولمپیاڈ کھیلوں کی بھی میزبانی کرنے جارہا ہے۔ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ایک کھیل اپنی جائے پیدائش سے شروع ہوکر پوری دنیا میں اپنی چھاپ چھوڑ کر کئی ممالک کے لئے ایک جنون بن گیا ہے۔‘‘انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا’’صدیوں پہلے اس کھیل کی مشعل ہندوستان سے چترنگ کی شکل میں پوری دنیا میں گئی تھیں۔ آج شطرنج کی پہلی اولمپیاڈ مشعل بھی ہندوستان سے نکل رہی ہے۔آج جب ہندوستان اپنی آزادی کے 75ویں سال میں امرت مہوتسو منا رہا ہے، یہ شطرنج اولمپیاڈ مشعل ملک کے 75شہروں میں جائے گی۔‘‘انہوں نے کہا کہ ایف آئی ڈی ای نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر شطرنج اولمپیاڈ کھیل کے لئے مشعل ریلے ہندوستان سے ہی شروع ہوگی۔یہ اعزاز صرف ہندوستان کا اعزاز نہیں، بلکہ شطرنج کی اس قابل فخر وراثت کا بھی اعزاز ہے۔میں اس کے لئے ایف آئی ڈی ای اور اس کے تمام ممبروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ‘‘
وزیر اعظم شطرنج میں ہندوستان کی وراثت کا ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ’’ ہمارے بزرگوں نے تغذیاتی اور مسائل حل کرنے والے دماغ کے لئے چترنگ یا شطرنج جیسے کھیلو ں کی کھوج کی تھی۔ شطرنج ہندوستان کے راستے دنیا کی کئی ممالک میں پہنچا اور بہت مقبول ہوا۔ آج اسکولوں میں شطرنج کا استعمال نوجوانوں کے لئے ، بچوں کے لئے، ایک تعلیمی آلے کی شکل میں کیا جارہا ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ حال کے برسوں میں ہندوستان شطرنج میں اپنی کارکردگی میں مسلسل بہتری کررہا ہے۔اس سال شطرنج اولمپیا ڈ میں ہندوستان کا جتھا اب تک کا سب سے بڑا جتھا ہے۔وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان اس سال تمغوں کا نیاریکارڈ بنائے گا۔
وزیر اعظم نے کئی سبق کے بارے میں بات کی، جو شطرنج ہمیں ہماری زندگی میں دیتا ہے۔زندگی میں ہر کسی کے لئے صحیح حمایت کی ضرورت کو ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ’’جس طرح شطرنج کے ہر ٹکڑے کی اپنی انوکھی طاقت اور ایک انوکھی صلاحیت ہوتی ہے، اگر آپ ایک ٹکڑے کے ساتھ درست چال چلتے ہیں اور اس کی طاقت کا صحیح استعمال کرتے ہیں تو وہ سب زیادہ طاقتور بن جاتا ہے۔ شطرنج کی بساط کی یہ خصوصیت ہمیں زندگی کا بڑا پیغام دیتی ہے۔اگر صحیح حمایت اور بہتر ماحول دیا جائے تو کمزور ترین شخص کے لئے بھی کوئی ہدف ناممکن نہیں ہے۔‘‘
شطرنج کے ایک اور سبق پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ’’شطرنج کے کھیل کی ایک اور بڑی خصوصیت دور اندیشی ہے۔شطرنج ہمیں بتاتی ہے کہ حقیقی کامیابی جزو وقتی کامیابی کے بجائے دور اندیشی سے آتی ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سبق ہندوستان کے کھیل پالیسی اور ٹارگیت اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ای)جیسے منصوبوں کو متعارف کراتا ہے، اس کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ ‘‘
ٹوکیو اولمپک، پیرالمپک، تھامس کپ اور باکسنگ میں ہندوستان کی حالیہ کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا’’ہمارے ملک میں صلوحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ملک کے نوجوانوں میں حوصلہ، وقف اور طاقت کی کوئی کمی نہیں ہے۔ پہلے ہمارے ان نوجوانوں کو صحیح پلیٹ فارم کا انتظام کرنا پڑتا ہے، آج ’کھیلو انڈیا‘مہم کے تحت ملک ان صلاحیتوں کو کھوج رہا ہے اور انہیں تشکیل دے رہا ہے۔کھیلو انڈیا کے تحت ملک کے دوردراز کے علاقوں سے کھیل صلاحیتیں ابھر رہی ہیں اور ملک کے مختلف قصبات اور اضلاع میں جدید کھیل کا بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جارہا ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی کے تحت کھیلوں کو دیگر تعلیمی مضامین کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا فیزیو ، کھیل سائنس جیسے کھیلوں کے کئی نئی شکلیں سامنے آرہی ہیں اور ملک میں کئی کھیل یونیورسٹیاں قائم کی جارہی ہیں۔
وزیر اعظم نے کھلاڑی پر توقعات کے دباؤ کو تسلیم کیااور انہیں زیرو فیصد ٹینشن یا دباؤ کے ساتھ اپنا صد فیصد دینے کی صلاح دی۔انہوں نے کہا کہ ملک آپ کی محنت اور وقف کو دیکھتا ہے۔جس قدر جیت کھیل کا حصہ ہے، اتنی ہی پھر سے جیتنے کی تیاری بھی کھیل کا حصہ ہے۔ شطرنج میں ایک غلط چال کی قیمت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر کھیل ایک غلطی سے چل سکتا ہے تو ایک شخص ذہنی طاقت کے استعمال سے اپنی حیثیت کو دوبارہ حاصل کرسکتا ہے۔اس لئے پُرامن رہنا انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ یوگا اور دھیان اس میں بہت مدد کرسکتے ہیں۔ انہوں نے یوگا کو روزانہ کی زندگی کا حصہ بنانے اور آنے والے یوگا کے عالمی دن میں پورے حوصلے کے ساتھ حصہ لینے کی اپیل کی ۔
اس سال پہلی بار بین الاقوامی شطرنج اِکائی ایف آئی ڈی ای نے شطرنج اولمپیاڈ مشعل تیار کیا ہے،جو اولمپک روایت کا حصہ ہے،لیکن شطرنج اولمپیاڈ میں اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں کیا گیا۔ہندوستان شطرنج اولمپیاڈ مشعل ریلے رکھنے والا پہلا ملک ہوگا۔خاص طور سے شطرنج کے ہندوستانی جڑوں کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لئے شطرنج اولمیاڈ کے لئے مشعل ریلے کی یہ روایت ہمیشہ ہندوستان میں شروع ہوگی اور میزبان ملک تک پہنچنے سے پہلے تمام براعظموں کا سفر کرے گی۔
44واں شطرنج اولمپیاڈ 28جولائی سے 10اگست 2022ء تک چنئی میں منعقد کیا جائے گا۔یہ باوقار مقابلہ جو 1927ء سے منعقد ہورہا ہے ، اس کی میزبانی پہلی بار ہندوستان میں اور 30 سال بعد ایشیا میں کی جارہی ہے۔189ممالک کے حصہ لینے کے ساتھ یہ کسی بھی شطرنج اولمپیاڈ میں سب سے بڑی شراکت داری ہوگی۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 6658)
(Release ID: 1835355)
Visitor Counter : 197
Read this release in:
Marathi
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Assamese
,
Odia
,
English
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Malayalam