وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے حکومت کی کوششوں پر ایک مضمون ساجھا کیا
Posted On:
03 JUN 2022 5:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 03 جون 2022:
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے narendramodi.in ویب سائٹ کا ایک مضمون شیئر کیا ہے جس میں کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے حکومت کی کوششوں کی معلومات ہیں۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:
"مویشی پروری سے لے کر ماہی گیری تک، جنگلات سے لے کر میٹھے انقلاب تک ہماری حکومت نے متعلقہ سرگرمیوں کے ذریعے کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے بے شمار کوششیں کی ہیں۔ #8yearsOfKisanKalyan"
وزیر اعظم نے انّ داتاؤں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی عہد بستگی پر روشنی ڈالتے ہوئے مائی گوو ٹویٹ تھریڈ بھی شیئر کیا۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:
"ملک کے انّ داتاؤں کو بااختیار بنانے سے نئے بھارت کو ایک مضبوط بنیاد مل رہی ہے۔ بیجوں سے لے کر منڈیوں تک ہر شعبے میں ان کے ہمہ جہت ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے۔ یہ ہمارے کسان بھائیوں اور بہنوں کے عزم کا نتیجہ ہے کہ بھارت زراعت کے شعبے میں ایک نئی مثال پیش کر رہا ہے۔ #8YearsOfKisanKalyan"
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کسان بھائیوں اور بہنوں کو متعدد اسکیموں کے 100 فیصد فوائد فراہم کیے جارہے ہیں۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:
"ہماری حکومت کسان بھائیوں اور بہنوں کو اسکیموں کے سو فیصد فوائد پہنچانے کے لیے پوری طرح عہد بستہ ہے۔ پی ایم کسان یوجنا سے لے کر ریکارڈ بجٹ مختص کرنا ہو یا پیداواری لاگت سے ڈیڑھ گنا ایم ایس پی، مٹی صحت کارڈ سے لے کر ای نام تک، ایسی بہت سی اسکیمیں ہیں جن سے ان داتاؤں کو نئی طاقت ملی ہے۔ "
***
(ش ح - ع ا- ع ر)
U. No. 6089
(Release ID: 1830913)
Visitor Counter : 144
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam