نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

جناب انوراگ ٹھاکر، کل نئی دلی میں عالمی یوم سائیکل کے موقع پر میجر دھیان چند اسٹیڈیم سے ملک گیر پروگراموں کی شروعات کریں گے


مرکزی وزیر 750 نوجوان  سائیکل سواروں کےساتھ 7.5 کلومیٹر کا فاصلہ  طے کریں گے

این وائی کے ایس  کی جانب سے  ملک بھر میں  35 ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی راجدھانیوں   اور 75 معروف مقامات  پر سائیکل ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا

ایک ہی دن مجوزہ سائیکل ریلیوں کے ذریعہ 1.29 لاکھ نوجوان سائیکل سوار  اس ریلی میں شامل ہوں گے اور 9.68 لاکھ سے زیادہ کلومیٹر کی  مسافت  طے کریں گے

Posted On: 02 JUN 2022 1:11PM by PIB Delhi

آزادی  کا امرت مہوتسو  - انڈیا @75 کی تقریب کے حصے کے طورپر امور نوجوان  اور کھیلوں کی وزارت تین جون 2022 کو  ملک بھر میں  عالمی یوم سائیکل کا انعقاد کررہی ہے۔ 12 مارچ  2021 کو  آزادی کا امرت مہوتسو  کی تعارفی تقریب کے دوران   ہندوستان کے وزیر اعظم  جناب نرنیدر مودی کی افتتاحی تقریر سے ترغیب لیتے ہوئے امور نوجوان اور کھیلوں کی وزارت نے   ایکشنز  اور ریزولس 75@  کے ستون کے تحت آزادی کا امرت مہوتسو کے جشن  کا  تصور پیش کیا۔

3 جون  2022 کو عالمی  یوم سائیکل کے ایک حصے کے طورپر امور نوجوان کا محکمہ اپنے دو اہم  نوجوان  تنظیموں  جیسے نہرو  یووا کیندر سنگٹھن ( این وائی کے ایس ) اور قومی خدمات اسکیم  ( این ایس ایس ) کی مدد سے  دلی میں  عالمی یوم سائیکل کی شروعات ،  35 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی راجدھانیوں میں سائیکل ریلیاں  ملک بھر کے  75 معروف مقامات   اور ملک کے تمام بلاکوں  میں   بہ یک وقت  4  اہم سرگرمیاں   انجام دینے والا ہے۔

امور نوجوان اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر  3 جون 2022 کو میجر دھیان چند اسٹیڈیم سے   ملک گیر پروگراموں  کی شروعات کریں گے ،جس کے دوران مرکزی وزیر 750  نوجوان سائیکل سواروں کے ساتھ  7.5 کلومیٹر مسافت کا فاصلہ  طے کریں گے۔اس کے علاوہ  این وائی  کے ایس کی جانب سے  35 ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی راجدھانیوں  اور ملک بھر میں  75 معروف مقامات  پر سائیکل ریلیاں نکالی جائیں گی۔جس کے دوران  75 شرکاء 7.5 کلومیٹر  کا فاصلہ  طے کریں گے۔ اس کے علاوہ   نہرو یووا کیندر سنگٹھن   اپنے نوجوان رضا کاروں اور نوجوان کلبس کے ممبران کی مددسے  رضاکارانہ بنیاد پر ملک کے تمام علاقوں کے اندر  ان سائیکل ریلیوں  میں   حصہ لے رہا ہے۔

اسی طرح  3  جون  2022  کو عالمی یوم سائیکل کے موقع پر ملک بھر میں سائیکل ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ اس  پہل کے ذریعہ  ایک ہی دن میں  1.29 لاکھ نوجوان سائیکل سواروں    کی اس شرکت سے 9.68 لاکھ کلومیٹر کی مسافت طے کی جائے گی۔

اس  پہل کا مقصد ، اپنی روز  مرہ کی زندگیوںمیں سائیکل کو اپنانے  کے لئے لوگوں  کو  راغب کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنی ہےتاکہ  جسمانی تندرستی کی سرگرمیوں   کو انجام دیا جاسکے اور موٹاپے  ، کاہلی ، تناؤ ، بےچینی اور بیماریوں وغیرہ سے نجات مل سکے ۔عام شہریوں کے ذریعہ سائیکل  اپنانے سے کاربن  فوٹ پرنس  کو  کم کرنے  میں  مدد ملے گی۔ عالمی یوم سائیکل   کے انعقاد کے ذریعہ شہریوں سے اپنی روزمرہ کی زندگیوں میں کم از کم 30  منٹ تک‘‘فٹنس کی ڈو زآدھا گھنٹہ روز ’’ جسمانی   ایکٹوٹیز  میں شامل ہونے کے لئے عہد لینا ہوگا ۔عالمی یوم سائیکل کی اہم سرگرمیوں  میں بز کی تخلیق   اور پیغام کی افادیت،   فٹنس سے متعلق بیداری   اور سائیکل ریلیوں  کی شروعات شامل ہے۔نوجوان رضاکاروں  کو  شرکت کرنے  اور اپنے متعلقہ گاؤں  اور دیگر مقامات  پر  اسی  طرح کی سائیکل ریلیوں کے انعقاد کے لئے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔عام  طور پر لوگ  اور خاصطورپر نوجوان #Cycling4India اور #worldbicycleday2022کے ساتھ     اپنے سوشل میڈیا چینلوں   پر سائیکل ریلیوں  کے لئے لوگوں کو  راغب کرسکتے ہیں۔

ممتاز افراد،سرکاری نمائندگان   ،  پی آر آئی لیڈران ،سماجی کارکنان  ، کھلاڑیوں اور دیگر سرکردہ شخصیات سے  مختلف سطحوں  پر ان تقاریب میں شرکت کے لئے لوگوں  کو راغب کرنے  اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی گزارش کی جارہی ہے۔

مرکزی سرکاری وزارتوں ،ریاستی حکومتوں اور دیگر اداروں سے  اپنے متعلقہ   مقامات پر سائیکل ریلیوں کے انعقاد کی  گزارش کی جارہی ہے۔ عالمی یوم سائیکل منانے کے لئے  دوستو ، کنبہ  اورہمراہ گروپوں کو  زیادہ سے زیادہ تعداد میں تقریب میں شرکت کے لئے حوصلہ افزائی کی کوشش  کی جارہی ہے۔

*************

ش ح۔ع ح۔رم

U-6025



(Release ID: 1830458) Visitor Counter : 114