وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نریندرمودی نے آج ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ بچوں کی اسکیم کے لئے پی ایم کیئرس کے تحت فوائد جاری کئے


بچوں کے لئے وزیر اعظم (پی ایم کیئرس) اس حقیقت کی ایک عکاس ہے کہ ہر شہری انتہائی حساس نوعیت کے ساتھ آپ کے ساتھ ہے

ماں بھارتی مشکل کی اس گھڑی میں تمام بچوں کے ساتھ ہے

مشکلات کی ان گھڑیوں میں اچھی کتابیں آپ کی بھروسے مند دوست ثابت ہوسکتی ہیں

آج ہماری حکومت 8 سال مکمل کررہی ہے ،ملک کا اعتماد اور ملک کے شہریوں کا اعتماد غیر معمولی ہے

گذشتہ 8 سال غریبوں کی بھلائی اور خدمت کے لئے وقف کئے گئے ہیں

اب غریب سے غریب شخص فوائد حاصل کرنے کے تئیں پر اعتماد ہے،اس اعتماد کو بڑھانے کے لئے ہماری حکومت اب سو فیصد بااختیار بنانے کی مہم چلار ہی ہے

Posted On: 30 MAY 2022 11:35AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بچوں کی اسکیم کے لئے پی ایم کیئرس کے فوائد جاری کئے۔اس موقع پر مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی ، وزراء کی کونسل کے کئی دیگر ممبران اور وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ان بچوں کی زندگیوں میں آنے والی مشکلات پر ہمدردی کا اظہار کیا جنہوں نے کورونا کی وجہ سے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ وزیر اعظم نے  متاثرہ بچوں سے کہا’ہرروز ایک جدوجہد، ہر روز چیلنجز۔ ان بچوں کے درد کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے جو آج ہمارے ساتھ ہیں، جن کے لیے یہ پروگرام ہو رہا ہے‘۔ انہوں نے انہیں بتایا کہ وہ وزیر اعظم کے طور پر نہیں بلکہ خاندان کے ایک فرد کے طور پر اظہار خیال کررہے ہیں۔

اس طرح کے منظر نامے میں وزیر اعظم نےکہا کہ بچوں کے لئے پی ایم کیئرس ایک چھوٹی کوشش ہے تاکہ اس طرح کے کورونا کے متاثر بچوں کی مشکلات کو کم کیا جاسکے جنہوں نے اپنی  والدہ  اور والد دونوں کو کھودیا ہے۔ بچوں کے لئے پی ایم کیئرس اس حقیقت کی بھی عکاس ہے کہ ملک کا ہر شہری انتہائی حساس کے ساتھ آپ کے ساتھ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگر کسی کو اعلیٰ تعلیم یا پیشہ ورانہ کوشش کے لئے تعلیمی قرض کی ضرورت ہے تو پی ایم کیئرس اس میں بھی مدد کرےگا دیگر روزانہ کی ضرورتوں کے لئے دیگراسکیموں کے ذریعہ ہر ماہ 4ہزار روپے کے لئے انتظامات بھی کئے گئےہیں۔ 23 سال کی عمر حاصل کرنے پر 10 لاکھ روپے کے علاوہ بچوں کو آیوشمان کارڈ کے ذریعہ صحت کوریج دیا جائے گا اور سائیکلوجی اور جذباتی مدد کے لئے سمواد ہیلپ لائن کے ذریعہ جذباتی کاؤنسلنگ کی جائے گی۔

وزیر اعظم نے عالمی وبا کے انتہائی دکھ بھرے اثرات کا بہادری سے مقابلہ کرنے کے لئے بچوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ والدین کے پیار اور محبت کا کوئی بھی متبادل نہیں ہوسکتا۔ماں بھارتی مشکل کی اس گھڑی میں آپ سب بچوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک   بچوں کے لئے پی ایم کیئرس کے ذریعہ اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔و زیر اعظم نے عالمی وبا کے دوران انسانی ہمدردی کے واقعات کا ذکر کیا خصوصاً اس بات کا ذکر کیا کہ کس طرح لوگوں نے متاثرہ لوگوں کی بھلائی کے لئے تعاون کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس فنڈ نے اسپتال تیار کرنے میں وینٹیلیٹر خریدنے میں اور عالمی وبا کے دوران آکسیجن پلانٹ قائم کرنے میں کافی مدد کی ہے، اس کی وجہ سے کئی زندگیوں کو بچایا جاسکا ہے اور بہت سے کنبوں کا تحفظ ممکن ہوپایا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نا امیدی کے اس مایوس کن ماحول میں بھی اگر ہم اپنے اوپر بھروسہ کریں تو یقیناً امید کی کرن دیکھی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک خود اس کی ایک سب سے بڑی مثال ہے ۔وزیر اعظم نے بچوں کو مشورہ دیا کہ وہ ناامیدی کو اس بات کی ہر گز اجازت نہ دیں کہ وہ شکست میں بدل جائے۔انہوں نے بچوں سے کہاکہ وہ اپنے والدین اور اساتذہ کی بات سنیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشکلات کی ان گھڑیوں میں اچھی کتابیں ان کی بہترین دوست ثابت ہوسکتی ہیں۔ وزیر اعظم نے ان سے کہا کہ وہ بیماریوں سے پاک رہیں اور کھیلوں انڈیا اور فٹ انڈیا مومینٹ میں شامل ہوں اور اس کی قیادت کریں۔انہوں نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ ہر روز یوگ کیا کریں۔انہوں نے کہا کہ ناامیدی کے اس ماحول میں بھارت اپنی طاقت پر بھروسہ کیا۔ ہم نے اپنے ڈاکٹروں اور نواجوانوں پر اعتماد کیا اور ہم نےامید کی کرن  دیکھی اور دنیا کے لئے یہ تشویش کی بات نہیں ہے ہم نے مشکلات کو حاوی نہیں ہونے دیا بلکہ ہم نے اس کا حل تلاش کیا اور اس پر قابو پایا،ہم نے دنیا بھر کے ملکوں کو دوائیں اور ٹیکے بھیجے ،ایک بڑے ملک کی حیثیت سے ہم نے ہر شہری کو ٹیکے لگائے اور ہمارا ملک اب سب سے تیز ابھرتا ہوا معاشی ملک بنتا جارہا ہے اور ہم اس جانب تیزی سے پیش قدمی کررہے ہیں اور دنیا نئی امید اور اعتماد کے ساتھ ہم پر نظریں ٹکائے ہوئے ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آج جب ان کی حکومت 8 سال مکمل کررہی ہے تو ملک کا اعتماد اور ہم وطنوں کااعتماد خود بخود غیر معمولی ہے۔2014 سے پہلے ملک بدعنوانی کروڑوں روپے کے گھپلے ،اقرباء پروری ،دہشت گردی ،علاقائی سطح پر امتیاز اور ملک بھر میں دہشت گرد تنظیموں کا پھیلاؤ اور دیگر پریشانیوں میں پھنسا ہوا تھا لیکن اب اس سےباہر آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  یہ آپ کے بچوں کے لئے ایک مثال بھی ہے کہ انتہائی مشکل دن بھی اب گزر چکے ہیں ۔

سوچھ بھارت مشن،جن دھن یوجنا یا ہر گھر جل یوجنا جیسی فلاحی پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت سب کا ساتھ ، سب کا وکاس ،سب کا وشواس اور سب کا پریاس کے جذبے سے آگے بڑھ رہی ہے ۔گذشتہ 8 سال میں ہم نے غریبوں کی خدمت اور بھلائی کےلئے اپنے آپ کو وقف کیا ہے اور لوگوں کی مدد کی ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کنبے کے ایک فرد کی حیثیت سے ہم نے مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کی ہے اور ملک کے غریبوں کے لئے زندگی کو آسان بنایا ہے۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال سے حکومت نے غریبوں کے حقوق کو یقینی بنایا ہے اور غریب سے غریب آدمی پوری طرح مطمئن ہے کہ وہ حکومت کی اسکیموں کے فائدے حاصل کرے گااور وہ اسے لگاتار حاصل کرےگا۔اس اعتماد کو بڑھانے کے لئے ہماری حکومت اب سو فیصد بااختیار بنانے کی ایک مہم چلارہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان نے گذشتہ 8 سال کے دوران جن بلندیوں کو چھولیا ہے کوئی بھی اس سے پہلے اس بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔آج دنیا بھر میں ہندوستان کا وقار بلند ہوا ہے اور اس میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ہمارے ہندوستان کی طاقت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور عالمی فورموں میں ہندوستان کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کی طاقت ہندوستان کے اس سفر کی قیادت کررہی ہے۔وزیر اعظم نے اپنا بیان ختم کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی اپنے خوابوں کے لئے وقف کرو اور وہ پورے ہوکر رہیں گے۔

************

ش ح ۔ ح ا ۔ م ش

U. No.5880

 



(Release ID: 1829383) Visitor Counter : 159