وزارت اطلاعات ونشریات

اطلاعات کی آزادانہ ترسیل  اور صحیح معلومات کی ضرورت، دونوں  ساتھ ساتھ چلتے ہیں : جناب انوراگ ٹھاکر


مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے 17ویں ایشیا میڈیا  چوٹی کانفرنس سے خطاب کیا، لوگوں کو کووڈ-19 کے بارے میں بیدار کرنے کے لیے بھارتی میڈیا کی تعریف کی

بااختیار بنانے کے ایک مؤثر ذریعہ کے طور پر میڈیا  میں عوامی تاثرات اور نقطہ نظر کو شکل  دینے کی بے پناہ صلاحیت ہوتی ہے: جناب انوراگ ٹھاکر

پی آئی بی فیکٹ چیک یونٹ کے ذریعہ  حکومت نے ریئل ٹائم میں فرضی خبروں کے خطرے کا مقابلہ کیا

Posted On: 25 MAY 2022 4:41PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج کووڈ-19  وبا کے مشکل وقت میں بھارتی میڈیا کے ذریعہ ادا کئے گئے رول  کی تعریف کی۔ 17 ویں ایشیا میڈیا  چوٹی کانفرنس میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنے خطاب میں وزیرموصوف نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ملک میں سبھی لوگوں تک کووڈ کے تئیں بیداری کا پیغام، اہم سرکاری رہنما خطوط اور ڈاکٹروں کے ساتھ مفت مشورےآسانی سے پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو نے عوامی خدمت کے اپنے مینڈیٹ کے مطابق اہم  تعاون دیا ، جو فوری کوریج، زمینی رپورٹ اور صحت عامہ پر پروگراموں کے  ذریعے  رجحان قائم کرنے میں ان کے کردار سے ثابت ہوتا ہے۔

دوسری وبا  کے تعلق سے  ،  غلط معلومات کے بارے میں، وزیر موصوف  نے کہا کہ "غیر مصدقہ دعووں اور میڈیا میں نشر ہونے والے غلط  مواد نے لوگوں میں انتہائی خوف کا ماحول پیدا کر دیا تھا۔" پریس انفارمیشن بیورو کے فیکٹ چیک یونٹ کوکریڈٹ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فرضی خبروں اور غلط معلومات کے اس خطرے کے خلاف ریئل ٹائم کی بنیاد پر مضبوط لڑائی لڑی گئی ۔

کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں سرکار کی کامیابیوں پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے، جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ایک ارب 30 کروڑ آبادی کو ویکسین لگانا ایک بہت بڑا چیلنج تھا، سرکار، کووڈ واریئرس اور سول سوسائٹی کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں بھارت نے اپنی بیشتر آبادی کی  ٹیکہ کاری کا عمل مکمل کرلیا ہے۔

اس بوجھ کو بانٹنے اور  وقت کے تقاضے کے مطابق کام کرنے کا سہرا میڈیا کو دیتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ ’’اس کوشش میں، بھارتی میڈیا نے لوگوں کو کورونا وائرس کے خلاف ٹیکہ کاری کے فائدے کے بارے میں بیدار کرنے میں  انتہائی اہم رول نبھایا ہے ۔ ہمیں کئی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ سب سے بڑے چیلنجوں میں سے ایک تھا- ویکسین کے تئیں لوگوں میں  ہچکچاہٹ۔ اسے میڈیا نے صحیح پیغامات اوربیداری کے ذریعہ دور کیا۔ ۔ ہمارے وزیر اعظم  جناب مودی نے ویکسین کے بارے میں واضح پیغام دینے کے لئے  آل انڈیا ریڈیو پروگراموں یا ٹی وی چینلوں کے توسط سے لوگوں سے خطاب کیا۔‘‘

اس سال ایشیا میڈیا چوٹی کانفرنس کا موضوع ’’ فیوچر فارورڈ،ری امیجننگ میڈیا‘‘ ہے، میڈیا کے بدلتے ہوئے ترسیل کےطریقے پر زور دیتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ میڈیا آج  زیادہ تر تکنیک سے چلتا ہے اور یہ اختراع کی تیز رفتار کا گواہ بن رہا ہے۔ کفایتی  موبائل آلات  کے ذریعے انٹرنیٹ کے فروغ  نے میڈیا صنعت کو پھر سے توانائی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5جی تکنیک ترسیل کی رفتار میں اضافہ اور میڈیا کے مواد کے معیار میں بہتری لاکر یوجرزکے احساس کو مزید بہتر کرے گی۔

حالانکہ جناب ٹھاکر نے یہ بھی کہاکہ  تکنیکی ترقی چاہے جو بھی ہو ، لیکن اس کی بنیاد میں ہمیشہ مواد کی معتبریت  ہی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم  اطلاعات کی آزادانہ  ترسیل   کے حق کے بارے میں بات کر سکتے ہیں، لیکن ہمیں صحیح معلومات کی ترسیل کی ضرورت کے بارے میں بھی بات کرنے کی ضرورت ہے۔

حال میں کانز میں سنیما کے  توسط سے  بھارتی سافٹ پاور کے  غیرمعمولی  مظاہرے کو یاد کرتے ہوئے، جناب ٹھاکر نے کہاکہ بھارتی سنیما نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کے دلوں  کو  جیتا اوربھارت کے لیے ایک پہچان قائم کی۔اس حقیقت کی توثیق اس فلم   فیسٹیول میں بھارت کی فلموں کو فلم شائقین کی طرف سے ملی زبردست  پذیرائی سے ہوتی ہے۔ کل 3000 ریلیز کے ساتھ، بھارت ہر سال سب سے زیادہ فلمیں بناتا ہے۔ جناب ٹھاکر نے بھارت میں فلم کی شوٹنگ کو فروغ دینے  کے لیے کانز میں اعلان کردہ ترغیبات کو بھی دوہرایا۔

یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا وژن ہے کہ بھارت  کی متمول  ثقافتی وراثت کے تحفظ اور فروغ کو ترجیح دی جائے۔ اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے حکومت نے قومی فلم  وراثت  مشن کے تحت فلموں کے تحفظ کی دنیا  کے سب سے بڑے فلم بحالی کے پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے۔ جناب ٹھاکر نے  اطلاع دی کہ  اس مہم کے حصے کے طور پر، مختلف زبانوں اور زمروں کی 2200 سے زیادہ فلموں کی قدیم ​ ​شان و شوکت  کو بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  بحالی  مختلف نسلوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ نئی نسل کو ان اقدار کو جاننا، تسلیم کرنا، اور ان کو اپنے اندر جذب کرنا چاہیے جنہیں ہمارے آباؤ اجداد نےعزیز رکھا ہے۔

جناب ٹھاکر نے حاضرین کو برطانوی حکومت سے ملک کی آزادی کے 75  ویں سال کے جشن کی اطلاع دی اور کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہم اپنی تاریخی اخلاقیات، روایتی اور ثقافتی اقدار کو پھر سے جی رہے ہیں۔ آزادی کے لئے  ہمارے مجاہدین آزادی کے ذریعہ دی گئی قربانیوں کے تئیں ہماری نوجوان نسل اور زیادہ بیدار ہورہی ہے۔

مرکزی وزیر نے اپنے خطاب کا اختتام کرتے ہوئے دنیا میں میڈیا کے ذریعہ ادا کئے جانے والے مثبت رول کے تئیں اپنےپختہ عزم کا اظہار کیا  اور کہا کہ  امپاورمنٹ کے ایک موثر وسیلے کے طور پر میڈیا میں لوگوں کے تاثرات اور نقطہ نظر کو شکل دینے کی بے پناہ صلاحیت ہوتی ہے۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:5738)



(Release ID: 1828336) Visitor Counter : 115