وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے جاپان میں بھارتی برادی سے گفت و شنید کی

Posted On: 23 MAY 2022 6:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 23 مئی 2022:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 23 مئی 2022 کو جاپان میں بھارت نژاد برادری کے 700 سے زائد اراکین سے خطاب کیا اور ان سے گفت و شنید کی۔

تقریب سے قبل، وزیر اعظم نے مطالعہ ہند کے ماہر جاپانیوں، کھلاڑیوں اور ثقافتی فنکاروں سے ملاقات کی، جو بھارت اور جاپان کے مابین ثقافتی تعلقات اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی تبادلوں کو فروغ دینے میں اپنا تعاون دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے جاپان میں پرواسی بھارتیہ سمّان پرسکار کے فاتحین سے بھی ملاقات کی۔ جاپان میں 40000 سے زائد بھارت نژاد افراد آباد ہیں۔

وزیر اعظم نے بھارتی برادری کے اراکین کی ہنرمندیوں، صلاحیتوں اور صنعت کارانہ مہارت اور مادرِ وطن کے ساتھ ان کی وابستگی کی ستائش کی۔ سوامی وویکانند اور رابندر ناتھ ٹیگور کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بھارت اور جاپان کے درمیان موجود گہرے ثقافتی تعلقات کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا۔ انہوں نے حالیہ برسوں میں خصوصی طور پر بنیادی ڈھانچے، حکمرانی، سبز نمو، ڈجیٹل انقلاب کے میدان میں سماجی اقتصادی ترقی  اور اصلاحات سے متعلق مختلف پہل قدمیوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے بھارتی برادری کو ’بھارت چلو، بھارت سے جڑو‘ مہم میں شامل ہونے اور آگے بڑھنے کے لیے مدعو کیا۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5677


(Release ID: 1827725) Visitor Counter : 136