وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

کوپن ہیگن میں ہندوستانی کمیونٹی کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت

Posted On: 03 MAY 2022 9:50PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے، ڈنمارک کی وزیر اعظم عزت مآب  محترمہ میٹ فریڈرکسن کے ساتھ کوپن ہیگن کے بیلا سینٹر میں ہندوستانی کمیونٹی  کے لوگوں  سے خطاب کیا اور ان سے بات چیت کی۔ ڈنمارک میں ہندوستانی کمیونٹی کے 1000 سے زیادہ ارکان نے اس پروگرام میں حصہ لیا جن میں طلباء، محققین، پیشہ ور افراد اور کاروباری افراد شامل تھے۔

وزیر اعظم نے وزیر اعظم فریڈرکسن کی ہندوستانیوں کے تئیں گرمجوشی اور احترام کی تعریف کی اور کہا کہ دونوں ملک زرعی  ترقی کے لیے اختراعی حل تلاش کرنے کے میدان میں مل کر کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ڈنمارک میں ہندوستانی برادری کے  ذریعہ پیش کئے جانے والے مثبت کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے ہندوستان کی اقتصادی صلاحیت کو اُجاگر کیا اور ہندوستان-ڈنمارک کے مزید تعاون کی اپیل کی۔

*********

(ش ح ۔ س ب۔رض )

U NO: 4985


(Release ID: 1822506) Visitor Counter : 146