وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم 29اپریل کو گلوبل پاٹیدار بزنس سمٹ کا افتتاح کریں گے
Posted On:
28 APR 2022 6:13PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی 29 اپریل2022 کو دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سردار دھام کے ذریعے، منعقد کیے جانے والے گلوبل پاٹیدار بزنس سمٹ(جی پی بی ایس)کاافتتاح کریں گے۔
پاٹیدار برادری کی سماجی اور اقتصادی ترقی کو تحریک دینے کیلئے سردار دھام ‘مشن 2026’ کے تحت جی پی بی ایس کا اہتمام کررہا ہے۔ یہ سمٹ ہر دوسال میں منعقد کیا جاتا ہے۔ پہلی دو سمٹ 2018 اور 2020 میں گاندھی نگر میں منعقد ہوئی تھی اور موجودہ سمٹ اب سورت میں منعقد ہورہی ہے۔ جی پی بی ایس 2022 کا مرکزی موضوع ہے ‘‘آتم نربھر کمیونٹی سے آتم نربھر گجرات اور بھارت’’۔ اس سمٹ کا مقصد پاٹیدار کمیونٹی کے درمیان چھوٹی اوسط اور بڑی صنعتوں کو ایک ساتھ لانا ہے ، نئے صنعتکاروں کی مددکرنا اور انہیں فروغ دینا، نیز تعلیم یافتہ نوجوان کو تربیت فراہم کرنا اور روزگار میں مدد دینا ہے۔ 29اپریل سے یکم مئی تک منعقد ہونے والی تین روزہ سمٹ میں حکومت کی صنعتی پالیسی ، ایم ایس ایم ایز، اسٹارٹ-اپس، اختراعات اور دیگر شعبوں کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیاجائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ع۔ع ن
(U: 4804)
(Release ID: 1821070)
Visitor Counter : 144
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam