وزیراعظم کا دفتر

ہماچل ڈے پر وزیر اعظم کا پیغام


ہماچل پردیش کے لوگوں نے چیلنجوں کو مواقع میں بدل دیا ہے

”ڈبل انجن والی حکومت“ نے دیہی سڑکوں کو وسعت دینے، ہائی وے کو چوڑا کرنے، ریلوے نیٹ ورک بنانے کا بیڑہ اٹھایا ہے جس کے نتائج اب نظر آ رہے ہیں

ایماندار قیادت، امن پسند ماحول، دیوی دیوتاؤں کا آشیرواد اور ہماچل کے لوگ جو سخت محنت کرتے ہیں، یہ سب بے مثال ہیں۔ ہماچل میں تیز رفتار ترقی کے لیے درکار ہر چیز موجود ہے

Posted On: 15 APR 2022 12:53PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے پیغام میں ہماچل پردیش کے عوام کو 75ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دی ہے اور اس خوش کن اتفاق کو نوٹ کیا کہ 75واں یوم تاسیس آزادی کے 75ویں سال میں آیا ہے۔ انھوں نے آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران ریاست کے ہر باشندے تک ترقی کا امرت پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایک ذاتی تبصرہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے جناب اٹل بہاری واجپائی کی ایک نظم کا حوالہ دیا اور محنتی اور پر عزم لوگوں کے ساتھ خوبصورت ریاست کے ساتھ اپنی طویل وابستگی کو یاد کیا۔

سال 1948 میں اس کی تشکیل کے وقت پہاڑی ریاست کے چیلنجوں کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کرنے کے لیے ہماچل پردیش کے لوگوں کی تعریف کی۔ انھوں نے باغبانی، بجلی کی سرپلس، شرح خواندگی، دیہی سڑک رابطوں، نلکے کے پانی اور ہر گھر تک بجلی پہنچانے میں ریاست کی کامیابیوں کی ستائش کی۔ انھوں نے گزشتہ 7 سے 8 سالوں میں ان کامیابیوں کو آگے بڑھانے کی کوششوں پر زور دیا۔ ”جے رام جی کی نوجوان قیادت میں ’ڈبل انجن کی حکومت‘ نے دیہی سڑکوں کو وسعت دینے، ہائی وے کو چوڑا کرنے، ریلوے نیٹ ورک بنانے کی پہل کی ہے، اس کے نتائج اب نظر آ رہے ہیں۔ جیسے جیسے رابطہ بہتر ہو رہا ہے، ہماچل کی سیاحت نئے علاقوں میں داخل ہو رہی ہے“، وزیر اعظم نے کہا۔

وزیر اعظم نے سیاحت میں نئی پیش رفت اور مقامی لوگوں کے لیے مواقع اور روزگار کے نئے مواقع پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے خاص طور پر عالمی وبا کے دوران مؤثر اور تیز رفتار ویکسینیشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے صحت کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کو یاد کیا۔

وزیر اعظم نے ہماچل پردیش کی پوری صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے سخت محنت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ امرت کال کے دوران سیاحت، اعلیٰ تعلیم، تحقیق، آئی ٹی، بایو ٹیکنالوجی، فوڈ پروسیسنگ اور قدرتی زراعت کے شعبوں میں کام کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سال کے بجٹ میں اعلان کردہ وائبرنٹ ولیج اسکیم ہماچل پردیش کو بہت زیادہ فائدہ پہنچائے گی۔ انھوں نے رابطہ بڑھانے، جنگلات کی افزودگی، صفائی ستھرائی اور ان اقدامات کے لیے لوگوں کی شرکت پر بھی زور دیا۔

وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم کی طرف سے خاص طور پر سماجی تحفظ کے شعبے میں مرکزی فلاحی اسکیموں کی توسیع پر تبصرہ کیا۔ جناب مودی نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا، ”ایماندار قیادت، امن پسند ماحول، دیوی دیوتاؤں کا آشیرواد اور ہماچل کے لوگ جو سخت محنت کرتے ہیں، یہ سب لا جواب ہیں۔ ہماچل میں تیز رفتار ترقی کے لیے درکار ہر چیز موجود ہے“۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- ج

U: 4307



(Release ID: 1817072) Visitor Counter : 110