کامرس اور صنعت کی وزارتہ

گیارہ سال میں پہلی مرتبہ ہندستا ن میں  گھریلو پیٹنٹ فائلنگ کی تعدادنے جنوری –مارچ 2022 کے دوران بین الاقوامی پیٹنٹ فائلنگ کی تعداد سے تجاوز کرلیا ہے


مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ہندوستان میں  آئی پی آر نظام کو مستحکم کرنے کے لئے ڈی پی آئی آئی ٹی  کی طرف سے کی گئی  لگاتار کوششوں کی ستائش کی

صنعت اور  اندرونی تجارت  کے فروغ کے محکمے اور دانشورانہ املاک (ٓئی پی ) دفتر کی مربوط کوششیں عالمی اختراعی انڈیکس میں ہندستان کو چوٹی کے 25ویں   مقام تک لے جائے گی

گزشتہ سات سالوں میں پیٹنٹ کی فائلنگ میں 50 فی صد سے زیادہ کا اضافہ ہوا

سال 15-2014کے مقابلے میں  22-2021 میں پیٹنٹس کی منظوری میں تقریباً 5 گنا اضافہ  درج کیا گیا

Posted On: 12 APR 2022 10:11AM by PIB Delhi

 ہندوستان نے   آئی پی اختراعی ایکو نظام کے تناظر میں ایک اور سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔ جہاں  گیارہ سال میں پہلی مرتبہ  ہندوستان میں  گھریلو پیٹنٹ فائلنگ کی تعداد نے جنوری –مارچ 2022 کے دوران بین الاقوامی پیٹنٹ فائلنگ کی تعداد سے تجاوز کرلیا ہے۔ کل 19796 پیٹنٹ ایپلی کیشن  داخل کی گئیں ۔ ہندوستانی درخواست  دہندگان کی طر ف سے 10706 پیٹنٹ ایپلی کیشن  داخل کی گئیں اس کے برعکس غیر ہندوستانی     درخواست دہندگان طر ف سے  9090 درخواستیں پیٹنٹ داخل کی گئیں۔

اس گراف میں یہ پیٹنٹ  پیش کیا گیا ہے۔

Image

 

کامرس اور صنعت اور صارفین کے امور ، عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل   نے   اختراع  کو اہمیت دے کر اور تعمیل کے بوجھ کو کم کرکے ہندوستان میں  آئی پی آر   نظام کو مستحکم کرنے پر    صعنت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے  ڈی پی آئی آئی ٹی کی جانب سے کی گئیں مسلسل کوششوں کی ستائش کی ۔    انہوں نے کہاکہ    ڈی پی آئی آئی ٹی اور  آئی پی آفس   کی جانب سے  مربوط کوشش   کے نتیجے میں  سوسائٹی کے تمام    طبقوں میں آئی پی بیداری  میں اضافہ ہوا ہے۔   ایک طرف ان کوششوں  کے سبب   آئی پی آر فائلنگ میں اضافہ ہوا ہے تو دوسری جانب آئی پی آر دفاتر میں پیٹنٹ درخواست کو التوا میں رکھنےمیں کمی آئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ    ا س سے      ہندوستان   عالمی اختراعی  انڈیکس میں چوٹی کی   25ویں پوزیشن    تک پہنچ  جائے گا۔

گزشتہ کچھ سالوں میں  حکومت کی طرف سے  کئےگئے کچھ اہم اقدامات  میں      جس نے ہندوستان کے آئی پی نظام کو مستحکم کیا ہے،  آن لائن فائلنگ پر دس فی صد کی چھوٹ اسٹارٹ اپس ،  چھوٹی  کمپنیوں اور تعلیمی اداروں   کے لئے  80 فی صد  فیس رعایت  جیسی فیس کی رعایتیں شامل ہیں۔

  • سال    15-2014 میں  پیٹنٹ کی فائلنگ میں   اضافہ ہوا ہے۔  یہ اضافہ  15-2014 میں 42763 میں بڑھ کر 22-2021 میں  66440 تک  ہوا ہے۔ یعنی گزشتہ  سات برسو ں میں 50 فی صد کا اضافہ درج کیاگیا ہے۔
  • سال   15-2014 کے مقابلہ میں 22-2021 میں پیٹنٹ کی منظوری  میں تقریباً پانچ گنا اضافہ ہوا۔     عالمی اختراعی انڈیکس میں ہندستان کی درجہ بندی  میں   اضافہ ہوا ہے ۔ 22-2021 میں ہندستان   46ویں مقام پر تھا جبکہ   16-2015 میں وہ 21ویں مقام پر تھا۔  
  • https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002E3SS.png

 

ش ح۔ ح ا ۔ ج

UNO-4169

 



(Release ID: 1815893) Visitor Counter : 193