کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے مرکزی حکومت کے ملازمین کے لئے مہنگائی بھتہ کی اضافی قسط اورپینشن  یافتگان کے یکم جنوری ، 2022سے واجب الادا ، مہنگائی ریلیف کے اجراء کی منظوری دی ہے

Posted On: 30 MAR 2022 2:26PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندرمودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے مرکزی حکومت کے ملازمین  کے یکم جنوری ، 2022 سے واجب الادا مہنگائی بھتہ  (ڈی اے ) کی ایک اضافی قسط اورپینشن یافتگان افراد کے لئے مہنگائی ریلیف (ڈی آر) کے اجراء کے لئے اپنی منظوری دے دی ہے اور اس سلسلے میں قیمتوں میں اضافے کی تلافی کی غرض سے بنیادی تنخواہ /پینشن کی موجودہ شرح 31فیصد میں 3فیصد کا اضافہ کیاگیاہے ۔

یہ اضافہ منظورشدہ فارمولے کے عین مطابق ہے جو کہ ساتویں سینٹرل پے کمیشن  کی ہدایات پرمبنی ہے ۔

مہنگائی بھتے اورمہنگائی کی ریلیف ، دونوں کی وجہ سے سرکاری خزانے پرسالانہ  9544.50کروڑروپے کا مشترکہ اثرپڑے گا۔ اس اضافے سے لگ بھگ مرکزی حکومت کے47.68لاکھ ملازمین اور 68.62لاکھ پینشن یافتگان افراد کو فائدہ پہنچے گا۔

*****

ش ح ۔ ع م ۔ ع آ

U-3489


(Release ID: 1811421) Visitor Counter : 311