صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
حکومت ہند کے ذریعہ یوکرین میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کا انخلا
وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے بین الاقوامی سفری رہنما خطوط پر نظرثانی کی؛ یوکرین سے نکالے جانے والے ہندوستانیوں کے لیے مختلف چھوٹ فراہم کی
ہندوستانی شہری لازمی پری بورڈنگ منفی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مستثنیٰ؛ ایئر سویدھا پورٹل پر روانگی سے پہلے دستاویزات اپ لوڈ کرنے سے چھوٹ
اگر کوئی مسافر آنے سے قبل آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ جمع کرانے کے قابل نہیں ہے یا جس نے اپنا کووڈ-19 ویکسینیشن مکمل نہیں کیا ہے، تو انھیں ہندوستان آنے کے بعد 14 دنوں تک اپنی صحت کی خود نگرانی کرنے کے مشورے کے ساتھ پہنچنے پر اپنے نمونے جمع کرانے کی اجازت دی گئی ہے
28 فروری 2022 تک، یوکرین سے 1156 ہندوستانی ہندوستان پہنچ چکے ہیں جن میں سے کسی بھی مسافر کو علیحدگی میں نہیں رکھا گیا ہے
Posted On:
28 FEB 2022 2:40PM by PIB Delhi
وزارت صحت اور خاندانی بہبود وزارت خارجہ اور شہری ہوا بازی کی وزارت اور وزارت داخلہ کے ساتھ قریبی تعاون سے یوکرین سے ہندوستانیوں کے انخلا میں ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے لازمی بین الاقوامی سفری رہنما خطوط پر نظر ثانی کی ہے اور انسانی بنیادوں پر بین الاقوامی مسافروں کے لیے ایڈوائزری میں درج ذیل چھوٹ کی اجازت دی ہے:
- موجودہ ’بین الاقوامی آمد کے رہنما خطوط‘ میں بیان کردہ لازمی تقاضوں (پری بورڈنگ منفی RT-PCR ٹیسٹ رپورٹ یا مکمل ویکسین شدہ سرٹیفکیٹ) میں سے کسی ایک کو بھی پورا نہ کرنے والے ہندوستانی شہریوں کو روانگی سے قبل ان دستاویزات کو ایئر-سویدھا پورٹل پر اپ لوڈ کرنے سے چھوٹ دی گئی ہے۔
- اس کے علاوہ، جن افراد نے اپنی کووڈ-19 ویکسینیشن مکمل کر لی ہے (روانگی/ ویکسینیشن کے ملک سے قطع نظر) انہیں اگلے 14 دنوں تک اپنی صحت کی خود نگرانی کرنے کے مشورے کے ساتھ ہندوستان میں آمد کے ہوائی اڈے سے نکلنے کی اجازت دی گئی ہے۔
- اگر کوئی مسافر آنے سے قبل آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ جمع کرانے کے قابل نہیں ہے یا جس نے اپنا کووڈ-19 ویکسینیشن مکمل نہیں کیا ہے، تو انھیں 14 دن تک اپنی صحت کی خود نگرانی کرنے کے مشورے کے ساتھ پہنچنے پر اپنے نمونے جمع کرانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ہندوستان آنے کے بعد اگر ٹیسٹ مثبت آیا تو ان کا طبی لحاظ سے طے شدہ پروٹوکول کے مطابق انتظام کیا جائے گا۔
ہندوستانی شہریوں کی بڑی تعداد (بنیادی طور پر طلبا) نے ملک کو درپیش سیاسی بحران میں خود کو الجھا ہوا پایا ہے۔ یوکرین میں جاری کردہ ائیر مین کو نوٹس یا نوٹس ٹو ایئر مشنز (NOTAM) کے پیش نظر ان پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کی براہ راست پروازوں کے ذریعے نکاسی نہیں کی جا سکتی۔ اسی مناسبت سے پولینڈ، رومانیہ، سلوواکیہ اور ہنگری میں ہندوستانی مشن آپریشن گنگا فلائٹس کے تحت ہندوستانی شہریوں کو یوکرین سے لانے اور انھیں اپنے اپنے ممالک سے باہر بھیجنے کے انتظامات کر رہے ہیں۔
28 فروری 2022 تک (12:00 بجے تک)، یوکرین سے ہندوستانیوں کو لے کر 5 پروازیں (ایک ممبئی اور چار دہلی میں) ہندوستان پہنچی ہیں جن میں کل 1156 مسافر سوار ہیں جن میں سے کسی بھی مسافر کو اب تک علیحدگی میں نہیں رکھا گیا ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 2084
(Release ID: 1801845)
Visitor Counter : 188
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam