امور داخلہ کی وزارت

وزیر اعظم  نریندر موودی کی قیادت میں حکومت نے 1364.88 کروڑ روپے کے مالی خرچ کے ساتھ ایک اپریل  2021 سے 31 مارچ 2026 تک 5 سال کی مدّت کے لئے  ایمیگریشن ویزا فورنرس رجسٹریشن ٹریکنگ ( آئی وی ایف آر  ٹی) اسکیم کو جاری رکھنے کو منظوری  دے دی ہے


اس اسکیم کو جاری رکھنے سے معلوم ہوتا ہے  کہ مودی حکومت  ایمیگریشن اور ویزا خدمات  کی جدید کاری  کے تئیں پر عزم ہے

مرکزی وزیر داخلہ    امت شاہ کی رہنمائی میں داخلی امور کی وزارت کا مقصد  ایک محفوظ اور مربوط خدمات کی فراہمی کا فریم ورک  فراہم کرنا ہے جس سے    اس اسکیم  کے ذریعہ  قومی سلامتی  کو مستحکم رکھتے ہوئے  مستحق مسافروں کو آسانی ہو

Posted On: 25 FEB 2022 1:01PM by PIB Delhi

وزیر اعظم  جناب نریندر موودی کی قیادت میں حکومت نے 1364.88 کروڑ روپے کے مالی خرچ کے ساتھ ایک اپریل  2021 سے 31 مارچ 2026 تک 5 سال کی مدّت کے لئے  ایمیگریشن ویزا فورنرس رجسٹریشن ٹریکنگ ( آئی وی ایف آر  ٹی) اسکیم کو جاری رکھنے کو منظوری  دے دی ہے۔

اس اسکیم کو جاری رکھنے سے معلوم ہوتا ہے  کہ مودی حکومت  ایمیگریشن ویزا  فورنرس  رجسٹریشن ٹریکنگ ( آئی وی ایف آر ٹی ) کے اہم مقصد کے تئیں پر عزم ہے۔جو ایمیگریشن اور ویزا خدمات کی اپگریشن  اور جدید کاری ہے  ۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی نگرانی میں امور داخلہ کی وزارت کامقصد ایک محفوظ اور مربوط خدمات کی فراہمی  کا فریم ورک فراہم کرنا ہے جس سے   اس اسکیم کے ذریعہ قومی سلامتی کو مستحکم رکھتے ہوئے   مستحق مسافروں کے لئے آسانی ہو  ۔

اس پروجیکٹ کی ایک عالمی  پہنچ ہے اور اس کا مقصد دنیا بھر میں 192 بھارتی مشنوں ، بھارت میں 108 ایمیگریشن چیک پوسٹس ( آئی سی پی ایس ) ، 12 غیرملکیوں کے علاقائی رجسٹریشن افسران ( ایف آر آر اوز) اور دفاتر اور 700 سے زیادہ  غیر ملکیوں کے رجسٹریشن افسران ( ایف آر اوز) ،  ملک بھر کے پولس کے سپرینٹینڈنس ( ایس پیز) / ڈیپٹی کمیشنر آف پولس ( ڈی سی پیز )  کا احاطہ کرتے ہوئے ایمیگریشن ، ویزا جاری کرنے ، غیر ملکیوں کے رجسٹریشن اور ہندوستان میں ان کی سرگرمیوں کی   نگرانی سے متعلق  کام کاج کو زیادہ  سے زیادہ بڑھانا  اور ایک دوسرے سے جوڑناہے ۔

آئی وی ایف آر ٹی کے  شروع ہونے کے بعد جاری کئے گئے   ویزا اور او سی آئی کارڈس کی تعداد   میں اضافہ ہوا ہے 2014 میں یہ 44.43 لاکھ  تک جاری کئے گئے تھے جبکہ 2019 میں یہ 64.59 لاکھ تک جاری کئے گئے۔گزشتہ 10 سال کے دوران بھارت میں آنے اور بھارت سے جانےوالی بین لاقومی آمد و رفت میں 3.71 کروڑ سے  لے کر 7.5 کروڑ  تک کا ضافہ ہوا ہے  جو ایک کمپاؤنڈڈ  اینول گروتھ ریٹ( سی اے جی آر) کا 7.2 فیصد ہے۔  

*************

 

 

ش ح ۔ ح ا ۔ ر ب

U. No.1996



(Release ID: 1801078) Visitor Counter : 153