وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پرریڈیو سامعین اور اُن لوگوں کو مبارکباد دی ہے جو اس غیر معمولی وسیلے کواستحکام بخش رہے ہیں

Posted On: 13 FEB 2022 3:05PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے، ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر،  ریڈیو کے تمام سامعین اور ان تمام افراد کو مبارکباد دی ہے جو اپنے ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ اختراع کو استعمال کرتے ہوئے اس غیر معمولی وسیلے کو استحکام بخش رہے ہیں۔

ٹوئٹ کے ایک سلسلےمیں وزیر اعظم نے کہا؛

’’ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر ریڈیو کے تمام سامعین اور ان تمام افراد کو مبارکباد ، جو اپنے ٹیلنٹ اور اختراع کو استعمال کرتے ہوئے اس غیر معمولی وسیلے کو استحکام بخش رہے ہیں۔ چاہے آپ گھر پر ہوں، سفر کر رہے ہوں اور چاہے کہیں بھی ہوں، ریڈیو عوام کی زندگیوں کا ایک اٹوٹ حصہ رہتا ہے۔ یہ لوگوں کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے ایک حیرت انگیز وسیلہ ہے‘‘۔

’’#من کی بات کے باعث، میں نے بار بار یہ بات محسوس کی ہے کہ ریڈیو مثبت رجحان کو ساجھا کرنے کے ساتھ ساتھ اُن لوگوں کی خدمات کو تسلیم کرنے کا بھی ایک عظیم وسیلہ ہے، جو دوسروں کی زندگیوں میں معیاری تبدیلی لانے کے لیے پیش پیش رہتے ہیں۔ میں اُن سب کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو اس پروگرام میں حصہ رسدی کرتے ہیں‘‘۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا ع۔ر ا۔

U-1569


(Release ID: 1798070) Visitor Counter : 163