وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور کینیا کے سابق وزیر اعظم عزت مآب ریلا امولو اوڈنگا کے درمیان میٹنگ

Posted On: 13 FEB 2022 2:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 13 فروری 2022:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کینیا کے سابق وزیر اعظم عزت مآب ریلا امولو اوڈنگا سے ملاقات کی، جو ایک نجی دورے کے تحت فی الحال بھارت میں ہیں ۔ دونوں قائدین نے دہائیوں قدیم دوستانہ نجی تعلقات ساجھا کیے۔

وزیر اعظم مودی نے تقریباً ساڑھے تین برسوں بعد جناب اوڈنگا سے ملاقات ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم مودی نے 2008 سے جناب اوڈنگا کے ساتھ متعدد مرتبہ ہوئی گفت و شنید اور 2009 اور 2012 میں فعال گجرات سربراہ ملاقات کے لیے موصوف کی حمایت کا ذکر کیا۔

دونوں قائدین نے باہمی مفادات پر مبنی دیگر موضوعات پر بھی تبادلہ خیالات کیے۔ وزیر اعظم نے بھارت۔کینیا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنی عہدبستگی کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم مودی نے جناب اوڈنگا کو ان کی بہتر صحت اور مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک ترین خواہشات بھی پیش کیں۔

 

***

 

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 1567


(Release ID: 1798063) Visitor Counter : 167