وزارت خزانہ
ناری شکتی ‘ امرت کال’ کے دوران خواتین کی زیر قیادت ترقی کی نقیب
دو لاکھ آنگن واڑیوں کو نئی نسل کی ‘ سکشم آنگن واڑیوں’ کی شکل میں اپگریڈ کیا جائے گا
Posted On:
01 FEB 2022 1:06PM by PIB Delhi
خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 23-2022 پیش کرتے ہوئے کہا کہ ناری شکتی کی پہچان امرت کال یعنی انڈیا ایٹ ہنڈریڈ تک کے 25 سالہ سفر کے دوران ملک کے روشن مستقبل اور خواتین کی زیر قیادت ترقی کی نقیب کی شکل میں کی گئی ہے۔ قابل احترام وزیراعظم یوم آزادی کے موقع پر اپنی تقریر میں انڈیا ایٹ ہنڈریڈ کا تصور پیش کیا۔
ناری شکتی کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت نے خواتین و اطفال بہبود کی وزارت کی اسکیموں کو نیا آہنگ دیا ہے۔ اس کے مطابق خواتین اور بچوں کو جامع فائدہ پہنچانے کے لئے 3 اسکیموں یعنی مشن شکتی، مشن واتسلیہ، سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0کو حال ہی میں شروع کیا گیا ہے۔
سکشم آنگن واڑیاں نئی نسل کی آنگن واڑیاں ہیں، جو بہتر بنیادی سہولتوں اور سمعی – بصری معاون آلات نیز صاف ستھری توانائی سے آراستہ ہیں اور بچوں کی ابتدائی ترقی کے لئے بہتر ماحول دستیاب کرا رہی ہیں۔ مرکزی وزیر خزانہ نے 2 لاکھ آنگن واڑیوں کو سکشم آنگن واڑیوں کی شکل میں اپگریڈ کئے جانے کا اعلان کیا ۔
*************
(ش ح۔ م م ۔ ک ا)
U. No. 939
(Release ID: 1794211)
Visitor Counter : 270
Read this release in:
Manipuri
,
Odia
,
Tamil
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam