کابینہ

کابینہ نے  صفائی کرمچارییوں سے متعلق قومی کمیشن کی میعادکار میں تین سال کی توسیع  کی منظوری دی

Posted On: 19 JAN 2022 3:38PM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج قومی صفائی کرمچاری کمیشن (این سی ایس کے)  کی میعادکار کو 31.3.2022 سے  آگے تین سال بڑھانے کی منظوری دے  دی ہے۔

تین سال کے لیے توسیع  پر  کل خرچ تقریباً 43.68 کروڑ روپے ہوگا۔

اثر:

قومی صفائی کرمچاری کمیشن کی میعاد کار  31.3.2022 کے بعد 3 سال  تک بڑھانے سے  ملک کے صفائی کرمچاری اور ہاتھ سے میلا اٹھانے والے نشان زد لوگ مستفید ہوں گے۔ 31.12.2021 کو ایم ایس ایکٹ سروے  کے تحت نشانزد ہاتھ سے میلا اٹھانے والے لوگوں کی تعداد 58,098 ہے۔

تفصیلات:

قومی صفائی کرمچاری کمیشن  کا قیام سال1993 میں قومی صفائی کرمچاری کمیشن ایکٹ،  1993  کے پرویژن کے مطابق  شروع میں  31.03.1997 تک کی مدت کے لئے کیا گیا تھا۔  بعد میں  ایکٹ کی ویلیڈٹی  کو شروع میں 31.03.2002 تک  اور اس کے بعد 29.2.2004  تک بڑھا دیا گیا تھا۔  قومی صفائی کرمچاری کمیشن   (این سی ایس کے) ایکٹ 29.02.2004 سے موثر نہیں رہا۔ اس کے بعد این سی ایس کے کی میعاد کار وقتاً فوقتاً قراردادوں کے  توسط سے ایک غیر  آئینی ادارے کے طور پر بڑھایا گیا ہے۔  موجودہ کمیشن کی میعادکار 31.03.2022 تک ہے۔

پس منظر:

این سی ایس کے  صفائی  کرم چاریوں  کی فلاح و بہبود کے لیے مخصوص پروگراموں کے سلسلے میں  حکومت کو اپنی سفارشات پیش کرتا ہے، صفائی کرم چاریوں  کے لیے موجودہ فلاحی پروگراموں کا مطالعہ اور  تجزیہ کرتا ہے  اور مخصوص شکایتوں وغیرہ کے معاملوں کی  جانچ  بھی کرتا ہے۔ ساتھ ہی  ہاتھ سے میلا اٹھانے والے کے طور پر  روزگار  کے امتناع  اور بازآبادکاری  ایکٹ، 2013 کے ضابطوں کے مطابق ، این سی  ایس کے  کو   ایکٹ کے  نفاذ کی نگرانی کرنے ، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو اس کے مؤثر نفاذ کے لیے  صلاح دینے اور ایکٹ کے ضابطوں کی خلاف ورزی /عمل درآمد نہ ہونے کے سلسلے میں شکایتوں کی جانچ کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ حکومت نے صفائی کرمچاریوں  کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے قدم اٹھائے ہیں۔ لیکن  سماجی-اقتصادی اور تعلیمی اعتبار سے ان کے محروم رہنے کی صورتحال کو ابھی بھی دور نہیں کیاجاسکا ہے۔ ہاتھ سے میلا اٹھانے کی روایت کو تقریباً ختم کردیا گیا ہے، پھر بھی اکادُکامثالیں سامنے آتی ہیں۔ سیور /سیپٹک ٹینکوں کی جوکھم بھری صفائی حکومت کےلئے اولین ترجیحات میں ہے۔  اس لیے حکومت محسوس کرتی ہے کہ صفائی کرمچاریوں کی بہبود کے لیے حکومت کی مختلف  کارروائیوں  اور اقدامات کی نگرانی کرنے اور ملک میں سیور/ سپیٹک ٹینکوں کی پوری طرح سے مشین کے ذریعہ صفائی اور ہاتھ سے میلا اٹھانے والوں کی بازآبادکاری کے ہدف کو حاصل کرنے کی ضرورت برقرار ہے۔

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:534)



(Release ID: 1791009) Visitor Counter : 193