وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے آرمی ڈے کے موقع پر ہندوستانی فوجی عملے کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

Posted On: 15 JAN 2022 9:13AM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،15 جنوری،  2022/

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آرمی ڈے کے موقع پر  بھارتی فوج کے عملے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا:

’’آرمی ڈے کے موقع پر نیک خواہشات، خاص طور پر  ہمارے بہادر سپاہیوں، قابل احترام سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو۔ بھارتی فوج کو اپنی شجاعت اور پیشہ وارانہ مہارت کے لئے جانا جاتا ہے۔ قومی سلامتی کے تئیں بھارتی فوج نے جو بیش قیمت تعاون پیش کی ہے، الفاظ میں اس کا اظہار کرنا ناممکن ہے۔

بھارتی فوجی جوان ناموافق  علاقوں میں اپنی خدمات انجام دیتے ہیں اور قدرتی آفات سمیت انسانی بحران کے دوران  ملک کےشہریوں کی مدد کرنے میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ بیرون ممالک میں امن مشنوں میں فوج کےنمایاں تعاون کے لئے بھارت کو فخر ہے۔‘‘

*****

ش ح۔ ن ر 

U NO:425

 


(Release ID: 1790072) Visitor Counter : 195