صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19:مفروضات بنام حقائق


میڈیا کی یہ رپورٹیں ، جن میں کہا گیا ہے کہ 15-18 سال کی عمر والوں کے لئے کووڈ ٹیکہ کاری کے رہنما خطوط میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ کو-ویکسین میں اس عمر کے گروپوں کے لئے ڈبلیو ایچ او نے ای یو ایل جاری کی ہے، گمراہ کن ہیں

Posted On: 07 JAN 2022 10:43AM by PIB Delhi

 

میڈیا کی کچھ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ  15-18  سال  کی عمر   کے گروپ کے لئے  کو- ویکسین نامی ویکسین  کو اس کے باوجود  منظوری دی گئی ہے کہ ڈبلیو ایچ او  نے  اس عمر کے گروپ  کے لئے  کو-  ویکسین  کو ایمرجنسی استعمال  کی  لسٹنگ (ای یو ایل) کو منظوری  نہیں دی ہے۔ اس طرح کی رپورٹیں پوری طرح  غلط، گمراہ کن اور  سچائی سے کوسوں  دور ہیں۔

صحت اور خاندانی  بہبود کی مرکزی  وزارت کے ذریعہ  رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں۔ ان رہنما خطوط میں  کسی بھی  جگہ  ڈبلیو ایچ  او کے ذریعہ  ای یو ایل  کا ذکر نہیں  کیا گیا ہے۔ 27  دسمبر 2021  کو  مرکزی وزارت صحت کی جانب سے  ’’15-18 سال کی عمر  کے نئے فیض یافتگان‘‘ کی سرخی کے تحت  جاری رہنما خطوط میں  صفحہ نمبر – 4  میں ذیلی  سرخی (ای) کے تحت  کہا گیا ہے کہ  ’’ایسے فیض یافتگان کی  ٹیکہ کاری کے لئے کو- ویکسین کی  واحد متبادل ہے، کیونکہ  صرف اسی ویکسین کو  15-18  سال کی عمر کے گروپ کے لئے ای یو ایل حاصل ہے‘‘۔

12سے 18  سال کی عمر کے گروپ  کی ٹیکہ کاری کے لئے کو -  ویکسین  کے لئے  قومی ریگولیٹر  سی ڈی ایس سی او  نے  24  دسمبر 2021  کو  ای یو ایل  کی منظوری دی تھی۔ اس کے بعد  مرکزی وزارت  صحت نے 27  دسمبر 2021  کو  15  سے 18  سال کی عمر کے  نوجوانوں  کی ٹیکہ کاری  اور  احتیاطی  ڈوز  کے لئے رہنما خطوط  جاری کئے  ہیں۔ یہ رہنما خطوط  وزارت کی ویب سائٹ پر   بھی دستیاب ہیں۔

https://www.mohfw.gov.in/pdf/GuidelinesforCOVID19VaccinationofChildrenbetween15to18yearsandPrecautionDosetoHCWsFLWs&60populationwithcomorbidities.pdf

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-وا- ق ر)

U-194



(Release ID: 1788245) Visitor Counter : 161