وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے تامل ناڈو کے نوجوانوں کو کھیلوں سے متعلق تحریک وترغیب دینے کے لئے کے سی گنپتی اور ورون ٹھکّرکی ستائش کی

Posted On: 07 JAN 2022 10:11AM by PIB Delhi

وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے  ‘‘میٹ دی چیمپینس ’’ پروگرام کے تحت کھیلوں  اورفٹ نیس کے حوالے سے تامل ناڈو کے نوجوانوں کو  تحریک اور ترغیب دینے کے لئے کے سی  گن پتی اورورون ٹھکّرکی ستائش کی ہے ۔ 

پی آئی بی تمل ناڈو کی ایک ٹویٹ کے جواب میں ، وزیراعظم نے کہا:

 ‘‘ تمل ناڈو کے  باصلاحیت نوجوانوں  کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے کے سی گن پتی اور @VarunThakkar100 کا قابل تعریف کام ۔

مجھے یقین ہے کہ اس طرح کی کوششیں   کھیلوں اورفٹنیس سے متعلق امورکے بارے میں  بیداری میں اضافہ کریں گی ۔ ’’

****************

 (ش ح ۔س ب۔ ع آ)

U-186



(Release ID: 1788218) Visitor Counter : 184