وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے آندھر پردیش کے علاقوں میں موسلادھار بارش کے بارے میں ریاست کے وزیراعلیٰ سے بات چیت کی

Posted On: 19 NOV 2021 6:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19نومبر، 2021/ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آندھر پردیش کے  علاقوں میں موسلادھار بارش کے تناظر میں صورت حال پر وزیر اعلیٰ جناب وائی ایس جگن موہن ریڈی سے بات چیت کی ۔ جناب مودی نے مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا :

’’میں نے آندھر پردیش کے وزیر اعلیٰ سے ریاست کے علاقوں میں موسلادھار بارش کے تناظر میں صورتحال پر بات چیت کی۔ انہیں مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ میں ہر ایک کی خوشحالی اور حفاظت کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘

 

۔۔۔

                  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –13045


(Release ID: 1773345) Visitor Counter : 119