وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم19 نومبر کو اترپردیش کا  دورہ کریں گے اور  6250 کروڑ  روپے سے زیادہ  کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے


وزیراعظم پانی کی کمی کے مسئلے کو حل کرنے اور کسانوں کے لئے ضروری راحت فراہم کرنے کی خاطر مہوبہ میں پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم جھانسی میں 600 ایم ڈبلیو کے الٹرا میگا سولر پاور پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور اٹل ایکتا پارک کا افتتاح بھی کریں گے

Posted On: 17 NOV 2021 1:59PM by PIB Delhi

 

وزیراعظم جناب نریندر مودی  19  نومبر 2021  کو  اتر پردیش  کے مہوبہ اور جھانسی ا ضلاع کا دورہ کریں گے۔ پانی کے بحران کو حل کرنے کے ایک اہم اقدام کے طور پر وزیراعظم سہ پہر تقریبا 2  بج کر 45  منٹ پر مہوبہ میں مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ یہ پروجیکٹ خطے میں پانی کی قلت  کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد کریں گے اور کسانوں کے لئے راحت فراہم کریں گے جس کی کافی ضرورت ہے۔ ان پروجیکٹوں میں  ارجن سہایک پروجیکٹ، رتولی ویئر پروجیکٹ، بھاؤنی ڈیم پروجیکٹ اور  مجھگاؤں  - چلی اسپرنکلر پروجیکٹ شامل ہیں۔ ان پروجیکٹوں کی مجموعی  لاگت  3250  کروڑ روپے  سے زیادہ ہے اور  ان  کے چالوں ہونے سے مہوبہ، ہمیر پور، باندہ اور للت پور  میں تقریبا 65000  ہیکٹئر اراضی کی آب پاشی میں مدد ملے گی اور خطے کے لاکھوں کسانوں کو فائدہ   پہنچے گا۔ یہ پروجیکٹ خطے میں  پینے کا صاف پانی بھی فراہم کریں گے۔

شام تقریبا  سوا پانچ  بجے  وزیراعظم ایک پروگرام میں شرکت کریں گے، جس کے دوران وہ جھانسی میں گروتھا میں  600 ایم ڈبلیو کے الٹرا میگا  سولر پاور پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ پارک  تین ہزار  کروڑ روپے سے  زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے اور یہ  سستی بجلی  اور گرڈ کے استحکام سمیت  دوہرا فائدہ فراہم کرے گا۔

وزیراعظم جھانسی میں اٹل ایکتا پارک کا بھی افتتاح کریں گے۔ سابق وزیراعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کے نام پر  تعمیر کردہ  اس  پارک  پر  11 کروڑ روپے  سے زیادہ کی لاگت آئی ہے جو  40 ہزار مربع میٹر  کے علاقے پر محیط  ہے۔ اس میں ایک لائبریری کے ساتھ ساتھ  جناب اٹل بہاری واجپئی کا ایک مجسمہ بھی ہوگا۔ یہ مجسمہ معروف مجسمہ ساز جناب رام سوتر  نے بنا یا ہے، جنہوں  نے  مجسمہ اتحاد  میں بھی تعاون کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔و ا۔ ق ر

12956U-



(Release ID: 1772561) Visitor Counter : 182