وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم بھوپال میں دوبارہ تعمیر شدہ رانی کملاپتی ریلوے اسٹیشن کو قوم کے نام وقف کریں گے


وزیر اعظم اُجین اور اندور کے درمیان دو نئی ایم ای ایم یو ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھائیں گے

وزیر اعظم مدھیہ پردیش میں ریلوے سے متعلق متعدد اقدامات کا آغاز بھی کریں گے

Posted On: 14 NOV 2021 4:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  14/نومبر 2021 ۔  پندرہ نومبر کو مدھیہ پردیش کے اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی سہ پہر 3 بجے دوبارہ تعمیر شدہ رانی کملاپتی ریلوے اسٹیشن 2021 کا افتتاح کریں گے۔

گونڈ سلطنت کی بہادر اور بے خوف رانی کملاپتی کے نام سے منسوب دوبارہ تعمیر شدہ رانی کملاپتی ریلوے اسٹیشن مدھیہ پردیش میں پہلا عالمی معیار کا ریلوے اسٹیشن ہے۔ سرکاری نجی شراکت داری (پی پی پی) طریقے سے دوبارہ تعمیر شدہ اس اسٹیشن کو گرین عمارت کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جو عالمی معیار کی جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہے اور جس کی تعمیر کرتے وقت دیویانگوں کی آسان آمد و رفت کا خیال بھی رکھا گیا ہے۔

تقریب کے دوران وزیر اعظم مدھیہ پردیش میں ریلوے سے متعلق متعدد اقدامات کا آغاز بھی کریں گے، جس میں گیج کی تبدیلی اور برق کاری سے لیس اُجین – فتح آباد چندراوتی گنج، براڈ گیج سیکشن، بھوپال – بارکھیڑا کی تیسری لائن اور گیج کی تبدیلی و برق کاری سے لیس، ماتھیلا – نیمار کھیری براڈ گیج سیکشن اور برق کاری سے متصف، گونا – گوالیار سیکشن شامل ہیں۔ وزیر اعظم اُجین – اندور اور اندور – اُجین کے درمیان دو نئی ایم ای ایم یو ریل گاڑیوں کو جھنڈی بھی دکھائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1Q5LO.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2VHUO.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3HJB9.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/48UKG.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5T82P.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/6NT6J.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/7QEMI.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/8V78M.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/95BRK.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/10SCAD.jpeg

 

******

شح۔ م م۔ م ر

U-NO.12850


(Release ID: 1771667) Visitor Counter : 231