وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم مودی 14 نومبر کو تری پورہ کے 1.47 لاکھ سے زائد مستفیدین کو پی ایم اے وائی۔ جی کی پہلی قسط منتقل کریں گے

Posted On: 13 NOV 2021 5:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 13 نومبر 2021:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 14 نومبر کو دوپہر ایک بجے، ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے تری پورہ کے 1.47 لاکھ سے زائد مستفیدین کو  پردھان منتری آواس یوجنا۔ گرامین (پی ایم اے وائی۔ جی) کی پہلی قسط منتقل کریں گے۔ اس موقع پر مستفیدین کے کھاتوں  میں راست طور پر 700 کروڑ روپئے سے زائد منتقل کیے جائیں گے۔

تری پورہ کی منفرد جغرافیائی موسمیاتی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ، وزیر اعظم کی مداخلت کے بعد ، خصوصی طور پر اس ریاست کے لیے ’کچے‘  مکان کی تعریف تبدیل  کی گئی ، جس کے نتیجے میں ’کچے‘ مکانات میں رہنے والی ایک بڑی آبادی کو ’پختہ‘ مکان بنوانے میں مدد حاصل ہوگی۔

دیہی ترقیات کےمرکزی وزیر اور تری پورہ کے وزیر اعلیٰ بھی اس تقریب کے دوران موجود رہیں گے۔

*********

 

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 12824


(Release ID: 1771496) Visitor Counter : 153