وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نےامریکہ کا بین الاقوامی شمسی اتحاد میں خیر مقدم کیا

Posted On: 10 NOV 2021 10:50PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب  نریندر مودی نے  بین الاقوامی شمسی اتحاد میں امریکہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ جناب مودی نے اس اقدام کے لئے امریکی صدر جناب  جوبائیڈن کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 

موسمیاتی تبدیلی کے لئے صدر کے خصوصی ایلچی جناب جون کیری کے ایک ٹویٹ کے جواب میں وزیراعظم نے ٹویٹ کیا۔

‘‘حیرت انگیز خبر @ClimateEnvoy! میں @POTUS شکریہ ادا کرتا ہوں اور  @isolaralliance. پر دل کی گہرائیوں کے ساتھ امریکہ کا خیر مقدم کرتا ہوں۔یہ ہمارے اتحاد کو  ایک پائیدار دنیا کے لئے شمسی توانائی سے استفادہ کرنے کی مشترکہ تلاش کے کام کو مزید مضبوطی بخشے گا’’۔

 

 

******

 

 ( ش ح ۔س ب۔ر ض)

U- 12728


(Release ID: 1770835) Visitor Counter : 159