وزیراعظم کا دفتر

گلاسگو، برطانیہ میں سی او پی 26 کے سائیڈ لائن پر جناب بل گیٹس سے وزیر اعظم کی ملاقات

Posted On: 02 NOV 2021 7:58PM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2 نومبر 2021 کو گلاسگو، برطانیہ میں سی او پی 26 چوٹی کانفرنس کے سائیڈ لائن پر جناب بل گیٹس کے ساتھ ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے بھارت میں بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ذریعے کیے جا رہے کاموں کی تعریف کی۔ بل گیٹس نے وزیر اعظم کو مشن انوویشن میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے مشن انوویشن کے تحت بھارت میں سرگرمیوں کو تیز کرنے کے طریقوں پر بات کی۔

گرین ہائیڈروجن، جہاز رانی کے ایندھن، بیٹری اسٹوریج اور ویکسین ریسرچ جیسے شعبوں میں امید افزا مواقع پر بھی بات چیت ہوئی۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:12486



(Release ID: 1769032) Visitor Counter : 137