وزیراعظم کا دفتر

زیراعظم نریندر مودی نے  بھارت میں 100  کروڑ سے زیادہ ٹیکہ کاری  کئے جانے پر عالمی لیڈروں کی طرف سے پیش کی گئی مبارک باد کا شکریہ ادا کیا

Posted On: 21 OCT 2021 10:01PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھارت میں  100  کروڑ سے زیادہ  ٹیکہ کاری کئے جانے پر عالمی لیڈروں کی طرف سے  دی گئی  مبارک باد کا شکریہ  ادا کیا ہے۔

بھوٹان کے وزیراعظم کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں وزیراعظم نے کہا :

’’ لیون چن  ڈاکٹر لوٹے  شیئرنگ اس تاریخی موقع پر آپ کی طرف سے  اظہار کی  گئی نیک تمناؤں  کا   بہت بہت شکریہ!

بھوٹان کے ساتھ ہمیں  اپنی دوستی  بے حد  عزیز ہے ۔

بھارت خطے  اور دنیا  کے ساتھ  کووڈ – 19  کے خلاف لڑائی  مل کر لڑنے کے لئے عہد بستہ ہے‘‘۔

سری لنکا کے صدر کے ایک ٹوئیٹ کے  جواب میں وزیراعظم نے کہا:

’’بہت بہت شکریہ  میرے دوست صدر راج پکسا۔ سری لنکا سے کشی نگر کے لئے  بین الاقوامی  افتتاحی پرواز  جیسے  حالیہ اقدام اور  ٹیکہ کاری مہم  سے  ہمارے  متنوع تعلقات  مزید  مستحکم ہوں گے اور  ہمارے عوام کے درمیان بات چیت کو فروغ حاصل ہو گا‘‘۔

مالدیپ کے صدر کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں وزیراعظم نے کہا:

’’صدر  عبداللہ  صالح  آپ کی نیک تمناؤں کے لئے  بہت بہت شکریہ!

مجھے  مالدیپ میں ٹیکہ  کاری مہم کی  پیش  رفت دیکھ  کر بہت  خوشی ہوئی ہے۔ کووڈ  - 19  پر قابو پانے کی کوشش ہماری مشترکہ دوستی، پڑوس اور شراکت داری کا نتیجہ ہے‘‘۔

اسرائیل کے وزیراعظم کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں وزیراعظم نے کہا:

’’وزیراعظم نفتالی بینٹ آپ کا بہت بہت شکریہ!

آپ کی گرم جوشی کی میں ستائش کرتا ہوں۔ بھارت نے ، بھارتی سائنس دانوں، صحت کارکنوں اور اختراع  کاروں کے ذریعے کئی گئی کوششوں کی بدولت یہ سنگ میل حاصل  کیا ہے ،  جو اپنے اسرائیلی عہدید اروں کے ساتھ ہماری علم پر مبنی  کلیدی شراکت داری کی اثاث کے قیام میں مصروف عمل ہیں‘‘۔

ملاوی کے صدر کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں وزیراعظم نے کہا:

’’بھارت کے 100  کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جانے پر جناب لزارُس چک ویرا، آپ  کی نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ!

وبا کے خلاف لڑائی میں ویکسین ایک اہم کلید ہے۔ ہم اس سے ساتھ مل کر لڑیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ش ر- ق ر)

U-12094



(Release ID: 1765682) Visitor Counter : 124