وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم کل 21 اکتوبرکو ایمس نئی دہلی کے جھجّر کمپلیکس میں نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ میں انفوسس فاؤنڈیشن وِشرام سدن کا افتتاح کریں گے

Posted On: 20 OCT 2021 4:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20اکتوبر؍2021:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل 21اکتوبر 2021ء کو صبح 10:30بجے ویڈیوں کانفرنسنگ  کے ذریعے ایمس نئی دہلی کے جھجر کمپلیکس میں واقع نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ (این سی آئی)میں انفوسس فاؤنڈیشن وِشرام سدن کاافتتاح کریں گے اور اس کے بعد اُن کا خطاب ہوگا۔

انفوسس فاؤنڈیشن کے ذریعے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے ایک حصے کی شکل میں 806 بستروں والے وِشرام سدن کی تعمیر کی گئی ہے۔ اِس کا مقصد کینسر مریضوں کے ساتھ آنے والے اُن معاونین کو ایئرکنڈیشنڈ رہاشی سہولتیں مہیا کرنا ہے، جنہیں اکثر طویل مدت کے لئے اسپتالوں میں رہنا پڑتا ہے۔ فاؤنڈیشن کے ذریعے تقریباً93 کروڑ روپے کی لاگت سے اس کی تعمیر ہوئی ہے۔یہ این سی آئی کے اسپتال اور اوپی ڈی بلاک کے قریب واقع ہے۔

اس موقع پر مرکزی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود جناب منسکھ منڈاویا، ہریانہ وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال کھٹّر اور انفوسس فاؤنڈیشن کی چیئرمین محترمہ سُدھا مورتی بھی موجود رہیں گے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 12042)



(Release ID: 1765247) Visitor Counter : 154