وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

اڈوب کے صدر اور سی ای او ، جناب شانتنو نارائن سے وزیر اعظم کی ملاقات 

Posted On: 23 SEP 2021 8:20PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اڈوب کے صدر اور سی ای او، جناب شانتنو نرائن سے ملاقات کی۔ 
دونوں حضرات نے بھارت میں اڈوب کے جاری اشتراک اور مستقبل کی سرمایہ کاری کے بارے میں تبادلہ خیالات کیے۔ یہ بات چیت بھارت کے فلیگ شپ پروگرام ڈجیٹل انڈیا، اور صحت ، تعلیم اور تحقیق و ترقی جیسے شعبوں میں ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں کے استعمال پر بھی مرتکز رہی۔

*****

ش ح ۔اب ن۔ م ف

U:9335


(Release ID: 1757467) Visitor Counter : 192