وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے  اپنی رہائش گاہ پر  بھارتی پیرالمپکس ٹیم کی میزبانی کی


آپ ملک کے سفیر ہیں اور آپ نے عالمی سطح پر  ملک کے وقار میں اضافہ کیا: وزیراعظم

وزیراعظم نے پوری ٹیم کے ناقابل تسخیر جذبے اور قوت ارادی کی تعریف کی

وزیراعظم نے  پیرا ایتھلیٹس سے کہا کہ وہ لوگوں کو تحریک دینے اور  تبدیلی لانے میں مدد کرنے کے لئے  کھیلوں سے باہر  چند شعبوں کو شناخت کریں اور ان میں کام کریں

کھلاڑی نے مسلسل رہنمائی ، تحریک اور مدد کے لئے  وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

Posted On: 09 SEP 2021 1:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  9 ستمبر 2021،    وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  آج اپنی رہائش گاہ پر ٹوکیو 2020 پیرالمپک کھیلوں  میں شرکت کرنے والی  بھارتی ٹیم کی میزبانی کی۔ اس ٹیم میں پیرا ایتھلیٹس کے ساتھ ساتھ کوچ بھی شامل تھے۔

وزیراعظم نے پوری ٹیم کے ساتھ  صاف گوئی اور غیر رسمی طریقے سے بات  چیت کی۔ انہوں نے کھیلوں میں ان کی  ریکارڈ توڑ تاریخی  کارکردگی  پر  انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ  ان کی کامیابی سے  ملک میں پوری کھیل برادری  کے حوصلے  بلند ہوں گے اور  ہونہار کھلاڑیوں کی  آگے بڑھ کر کھیلوں میں شرکت کے لئے حوصلہ افزائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ  ان کی کارکردگی نے  کھیلوں کے بارے میں بیداری  میں بہت زیادہ اضافہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے  خصوصی طور پر ٹیم کے ناقابل تسخیر جذبے اور قوت ارادی کی تعریف کی اور کہا کہ  ان کی کارگزاری اس وجہ سے بھی قابل تعریف ہے کہ  پیرا ایتھلیٹس نے  اپنی زندگی میں  بہت ساری دشواریوں پر قابو پایا ہے۔ کھیلوں میں  کامیابی حاصل نہ کرنے والوں  کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  سچا کھلاڑی  شکست اور جیت کے دباؤ میں نہیں آتا اور  آگے بڑھنا جاری رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ملک کے سفیر ہیں اور آپ نے  اپنی شاندار کارکردگی سے عالمی سطح پر ملک کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’’اپنی تپسیہ پروشارتھ اور پرا کرم  سے پیرا ایتھلٹیس  نے  اپنے بارے میں لوگوں کے نظریئے کو تبدیل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو  منائے جانے اس دور میں انہیں  کھیلوں کی دنیا کے باہر  چند شعبوں کو شناخت کرنا چاہیے اور یہ پتہ لگانا چاہیے کہ وہ کس طرح لوگوں کو تحریک دے سکتے ہیں اور تبدیلی لانے میں مدد کرسکتے ہیں۔

پیرا ایتھلٹیس نے  مدعو کئے جانے کے لئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے ساتھ ایک ہی میز پر بیٹھنا بھی  اپنے آپ میں ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے مسلسل رہنمائی ، تحریک اور مدد کے لئے خصوصی طور پر   وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دیگر ممالک کے  ایتھلیٹس  کو جب یہ پتہ چلا کہ ان کے ہندوستانی ساتھیوں کو  ان کے وزیراعظم کی جانب سے مبارکباد کی فون کال موصول ہورہی ہیں، تو انہیں بڑی حیرانی ہوئی۔انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حکومت نے کس طرح  ان کی تربیت کے لئے  ممکنہ بہترین انتظامات کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

کئی کھلاڑیوں نے  اپنے دستخط شدہ  کھیل کے  وہ اکوپمنٹ وزیراعظم کو تحفتاً دیئے جن کےذریعہ انہوں نے میڈل جیتے ہیں۔ میڈل حاصل کرنے والے تمام کھلاڑیوں کے دستخط والا ایک اسٹال  بھی  وزیراعظم کو تحفے میں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے اکوپمنٹ نیلام کئے جائیں گے جس کا ایتھلیٹس نے خیر مقدم کیا۔ کھیلوں کے مرکزی وزیر اور وزیر مرکزی وزیر قانون بھی اس موقع پر موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-8820

                          



(Release ID: 1753563) Visitor Counter : 208