وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے پیرالمپکس کھیلوں کے دوران نشانے بازی میں طلائی تمغہ جیتنے کے لئے اونی لیکھارا کو مبارکباد پیش کی

Posted On: 30 AUG 2021 9:22AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30 اگست:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ٹوکیو میں کھیلے جارہے پیرالمپکس گیمز کے دوران نشانے بازی کے مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے کے لئے اونی لیکھارا کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر اعظم نے ایک ٹوئیٹ میں کہا؛

’’ @ اونی لیکھا کی غیر معمولی کارکردگی! سخت محنت سے جیتے گئے طلائی تمغے کے لئے مبارکباد، یہ آپ کی فطرت میں شامل جفاکشی اور نشانے بازی کے کھیل کے تئیں آپ کے جذبے کی وجہ سے ہی ممکن ہو سکا۔  یہ حقیقی طور پر بھارتی کھیلوں کے لئے ایک خصوصی لمحہ ہے۔ آپ کی مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک ترین خواہشات پیش کرتا ہوں۔‘‘

****************

 

ش ح۔ ا ب ن۔م ف

U. NO. 8447



(Release ID: 1750346) Visitor Counter : 179