نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیل کھود کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے ورلڈ 2021انڈر ٹونٹی ایتھلٹکس چمپین شپ میں تمغے حاصل کرنے والوں سے ملاقات کی


حکومت ایتھلٹیس کے لیے تمام سہولیات اور بہترین تربیت کو یقینی بنائے گی تاکہ وہ بین الاقوامی مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں : جناب انوراگ ٹھاکر

ہندستان نے چمپین شپ میں دو چاندی کے تمغوں سمیت تین میڈل جیتے

Posted On: 25 AUG 2021 1:44PM by PIB Delhi

 

اہم خصوصیات :

  • یہ ہمارے لیے انتہائی مسرت کا لمحہ ہے ،  ہم آپ میں امید دیکھتے ہیں: جناب انوراگ ٹھاکر
  • زیادہ سے زیادہ سابق ایتھلیٹ آگے آکر نو جوان ایتھلیٹکس کی کوچنگ کریں اور ان میں ولولہ پیدا کریں ۔
  • امیت کھتری نے سانس لینے میں دشواری کا بہادری سے سامنا کرتے ہوئے مردوں کی دس ہزار میٹر کی ریس میں چاندی کا تمغہ جیتا ۔
  • محترمہ شیلی سنگھ نے لانگ جمپ میں چاندی کا تمغہ جیتا ۔

 

نوجوانوں  کے امور اور کھیل کود کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج نئی دہلی میں ہندستانی ایتھلیٹس اور 2021 ورلٹ انڈر ٹونٹی ایتھلیٹکس چمپین شپ میں تمغے حاصل کرنے والوں سے ملاقات کی ۔ ہندستان نے اس چمپین شپ میں دو چاندی کے تمغوں سمیت تین تمغے حاصل کیے۔ اسے ورلڈ جونئر چمپین شپ بھی کہا جاتا ہے اور یہ اٹھارہ سے 22 اگست تک نیروبی، کینیا کے موئے انٹر نیشنل اسپورٹس سینٹر میں منعقد ہوئی۔ لانگ جمپ کوچ روبرٹ بوجی جارج، انجو بابی جارج، کمال علی خان، ڈی جی سائی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BQNF.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XJZR.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UMNG.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004F35D.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005SKES.jpg

آج نئی دہلی میں ورلڈ یوتھ چمپین شپ کے ایتھلیٹکس کے ساتھ ملاقات کے دوران کھیل کود کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے تمغے حاصل کرنے والوں میں مبارکباد دی اور کہا کہ ہندستان کے انڈر ٹونٹی  ایتھلٹک چمپن شپ نے ہندستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ یہ ہمارے لیے انتہائی مسرت کا لمحہ ہے۔ جناب انوراگ  ٹھاکر نے اعتماد ظاہر کیا کہ نوجوان ایتھلیٹ آنے والے بین الاقوامی مقابلوں میں بہترین کارکدگی دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ لوگوں میں امید دکھائی دیتی  ہے۔

 

کھیلوں کے وزیر نے ایتھلیٹس، فیڈریشن اور کوچ صاحبان  کی کارکدرگی کو سراہا ، جنکی کوششوں سے کووڈ 19 عالمی وباء کے باوجود ہمارے کھلاڈیوں نے تمغے جیتے۔

جناب انوراگ تھاکر نے وضاحت کی کہ اہم بات یہ ہے کہ آج ہندستان کے پاس با صلاحیت کھلاڈی بڑی تعداد میں ہیں اور حکومت نوجوان ایتھلیٹس کی صلاحیتوں کی پہچان کر انہیں آگے لے جانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایتھلیٹس کو تمام تر سہولیات اور بہترین تربیت فراہم کرے گی تاکہ یہ بین الاقوامی مقابلوں میں عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کر سکیں ۔ سابق ایتھلیٹس کے آگے بڑھ کر کوچند کی ذمہ داری سنبھالنے کی تعریف کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے اس طرح کے زیادہ سے زیادہ سابق ایتھلیٹس پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور نوجوان ایتھلیٹس کی تربیت کریں اور انہیں ترغیب دیں۔ ‘‘ ہم نئے مشوروں اور رائے کے لیے تیار ہیں۔ ہم مل کر کام کرینگے تو ایک سرگرم و فعال اسپورٹنگ کلچر اور مستقبل پیدا کر سکتے ہیں۔

جناب امیت کھتری نے 10000 میٹر ریس واک میں نقرئی تمغہ جیتا۔ امیت کھتری نے بڑی بہادری سے سانس لینے کی مشکلات پر قابو پایا اور ورلڈ ایتھلیٹکس انڈر20 چیمپئن شپ میں مردوں کی 10000 میٹر ریس واک میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ امیت کھتری  جنہوں نے زیادہ وقت معروف گروپ میں رفتار برقرار رکھی اور 9000 میٹر کے نشان پر برتری حاصل کی  94. 42:17 کے حساب سے کینیا کے ہیریسٹون وانیونی (41:10.84) سے پیچھے رہے۔ پانی حاصل کرنے کے لئے ان کے متواتر ریفریشمنٹ ٹیبل کی طرف جانے کی وجہ سے، خاص طور پر آخری مرحلے میں جب صرف ڈیڑھ لیپ باقی تھا، انہیں زیادہ فاصلہ طے کرنا پڑا اور وہ طلائی تمغہ حاصل نہ کر سکے۔

 

محترمہ شیلی سنگھ نے لانگ جمپ میں نقرئی تمغہ جیتا۔ شیلی سنگھ نے خواتین کی لمبی چھلانگ کے فائنل میں 6.59 میٹر کا بہتریں ذاتی ریکارڈ اپنے چاندی کے تمغے تک پہنچایا۔ قومی انڈر 20 ریکارڈ ہولڈر شیلی سنگھ تین لانگ جمپر خواتین میں سے ایک تھیں جو اپنی تیسری کوشش میں 6.40 میٹر چھلانگ لگا کر فائنل کے لئے خودکار طور سے کوالیفائی کر گئیں۔ یہ چھلانگ 6.35 میٹر کی تھی۔

 

جناب بھرت سریدھر ، محترمہ پریا موہن ، محترمہ سمی ، جناب کپل ، جناب عبدالرزاق نے مکسڈ 4x400 میٹر ریلے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ ہندستانی 4x400 میٹر مکسڈ ریلے ٹیم نے نیروبی میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس انڈر 20 چیمپئن شپ کے پہلے دن کانسے کا تمغہ جیتا۔ بھرت سریدھر ، پریا موہن ، سمی اور کپل نے فاصلہ 60: 3:20 میں طے کیا اور نائیجیریا (70: 3:19) اور پولینڈ (80: 3:19) سے پیچھے رہا۔ اس نے ایک قابل اعتماد طریقے سے کوارٹر میل ایونٹ میں ہندستان کے ٹیلنٹ کی گہرائی کی جھلک دکھائی۔ ہما داس نے 2018 میں نیروبی میں منعقدہ انڈر 20 ورلڈ چیمپئن شپ میں خواتین کے 400 میٹر ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا۔

 

ہندستان کے چار کھلاڑیوں میں سے عبدالرزاق رشید نے پہلے راؤنڈ میں برتری حاصل کی اور صبح کی گرمی میں 3: 23.36 کا وقت لیا۔ کچھ دیر بعد ، پریا اور سمی نے خواتین کے ایونٹ میں 400 میٹر کی دوڑ لگائی۔ انہوں نے ایک اچھا وقت بچایا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ بھرت اور کپل کی کوششیں رائیگاں نہ جائیں۔ بھرت اور کپل نے 46.42 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ حیرت انگیز رفتار دکھائی۔

فیڈریشن کپ جونیئر چیمپئن شپ کے فاتح بھرت نے 47.12 سیکنڈ کا وقت لیا اور بیٹن پریا کے حوالے کی جو جنوبی افریقہ کے بعد دوسرے نمبر پر رہی۔ پریا نے 52.77 سیکنڈ کا وقت لیا اور اپنی ساری توانائی بروئے کار لے آئی۔ پریا دوسرے راؤنڈ میں تمام رنروں میں تیسرے نمبر پر رہی۔ سمی نے ہندستان کی تمغوں کی امیدوں کو زندہ رکھنے میں 54.29 سیکنڈ کا وقت لیا۔

 

کپل نے اینکر لیگ میں سخت محنت کی لیکن فائنل میں تیز ترین رنر ہونے کے باوجود پولینڈ اور نائیجیریا کے ساتھ فرق کو ختم کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے اپنے تین  ساتھیوں کی کوششوں سے تحریک پاکر فاصلہ 46.42 سیکنڈ کے ساتھ مکمل کیا۔

<><><><><>

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 8265

 


(Release ID: 1749111) Visitor Counter : 193