وزارت اطلاعات ونشریات

جن بھاگیداری کے جذبہ سے منایا جائے گا ’آزادی کا امرت مہوتسو ‘


ڈی ڈی اور آل انڈیا ریڈیو نیٹ ورک پر پورے دن خصوصی یوم آزادی کوریج

آل انڈیا ریڈیو ’’آزادی کا سفر آکاش وانی کے ساتھ ‘‘ 16 اگست سے نشر ہوگا

ڈی ڈی نیوز پر خصوصی سیکٹورل پروگرام

تین روزہ فلم فیسٹیول کے دوران حب الوطنی سے متعلق بہترین بھارتی فلموں کی نمائش ہوگی

Posted On: 13 AUG 2021 3:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی 13 اگست2021:

بھارت کی آزادی کے 75 سال کے مبارک موقع پر’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے لئے وسیع تر  شراکت داری اور بیداری کو  یقینی بنانے کے لئے اطلاعات و نشریات کی وزارت نے ’جن بھاگیداری اور جن آندولن‘ کے جذبہ سے یہ مہوتسو منانے کے لئے کئی اختراعی پروگراموں کی ایک سیریز تیار کی ہے۔ اس کا مقصد ’نئے بھارت‘ کی طرف انوکھے سفر میں قربانی اور حب الوطنی کے جذبے کو یاد کرنے میں لوگوں کی شراکت داری کو یقینی بنانا ہے۔ میڈیا اکائیوں نے مختلف طریقوں اور ذرائع سے ملک بھر میں باہمی تال میل قائم کرنے والے پروگراموں کی ایک سیریز کا ایک خاکہ تیار کیا ہے۔

آپس میں تال میل قائم کرنے والے ان پروگراموں کا ایک اہم پہلو جنگ آزادی  کے ’گمنام ہیروز‘سمیت مجاہدین آزادی کے بیش قیمت تعاون کو یاد کرنا ہے۔ آل انڈیا ریڈیو 16 اگست 2021 سے نیشنل چینل کے ساتھ ساتھ علاقائی چینلوں پر بھی ایک انوکھا اختراعی پروگرام ’آزادی کا سفر آکاشوانی کے ساتھ ‘ نشر کرے گا۔معروف مجاہدین آزادی پر مبنی اور دن بھر کی اہم تاریخی اور سیاسی واقعات کی تفصیلات پیش کرنے والا پانچ منٹ کا ڈیلی کپسول صبح  8:20  بجے (ہندی میں ) اور صبح 8:50 بجے (انگریزی میں  ) نشر کیا جائے گا ۔ جن بھاگیداری کے خصوصی جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے آکاش وانی 16 اگست 2021 سے ’نیشنل اور ریجنل امرت مہوتسو تھیم کوئز ‘ کا بھی اہتمام کررہا ہے ۔(ہندی : صبح  : 8 بجے سے صبح 8:30 بجے تک اور انگریزی: صبح : 8:30 سے صبح 9 بجے تک)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/photo/2021/aug/ph202181301.jpeg

 

16 اگست ،2021 سے ڈی ڈی نیٹ ورک پانچ منٹ کے ڈیلی کیپسول  کو نشر کرے گا جس میں اس دن کے اہم تاریخی اور سیاسی  واقعات کی تفصیل ہوگی۔ اس پروگرام کو روزانہ ڈی ڈی نیوز کے ذریعہ صبح 8:55 بجے  اور ڈی ڈی انڈیا کے ذریعہ صبح 8:30 بجے نشر کیا جائے گا۔ دوردرشن نے حب الوطنی اور قربانی کے جذبہ کو انتہائی بہترین طریقہ سے پیش کرنے والی فلموں کا ایک سیٹ تیار کیا ہے۔ ہندوستان کی قسم اور ترنگا جیسی فلمیں 15 اگست 2021 کو دکھائی جائیں گی۔ اسٹارٹ اپس، دفاع، خلا اور تاریخی قانون جیسے موضوعات پرسیکٹورل پروگرام کی  ایک خصوصی سیریز کا نشریہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ ڈی ڈی یوم آزادی پر پورے دن خصوصی کوریج کو یقینی بنائے گا جس میں لال قلعہ سے براہ راست ٹیلی کاسٹ ، اس اہم موقع کو پیش کرنے والے خصوصی شو شامل ہیں۔

این ایف ڈی سی 15 سے 17 اگست ،2021 تک اپنے او ٹی ٹی پلیٹ فارم www.cinemasofindia.com پر گاندھی ، میکنگ آف مہاتما، گھرے بائرے جیسی اہم فلموں کی اسٹریمنگ کرے گا۔ اسی مدت کے دوران فلم ڈویژن بھی اس موقع کو تین روزہ فلم مہوتسو کےساتھ منائے گا  جس دوران مجاہدین آزادی اور بھارتی جنگ آزادی پر بنی فلمیں دکھائی جائیں گی۔ ملک بھر کے اداروں کے ساتھ مناسب تال میل قائم کرتے ہوئے ان فلم مہوتسوں کا انعقاد کیا جائے گا، تاکہ زیادہ سے زیادہ ناظرین تک رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔

وزارت کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی بھارت کی جنگ آزادی کے مختلف پہلووں پر  معلوماتی اے وی  مواد کے توسط سے لوگوں تک اپنی رسائی کو یقینی بنارہے ہیں۔ اس جن بھاگیداری سے نوجوانوں اور بچوں کو جوڑنے کے لئے وزارت انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں سے مختلف موضوعات پر متعلقہ ویڈیو کی بھی درخواست کررہی ہے، جنہیں اس کے پلیٹ فارم پر دکھایا جائے گا۔

 

 

 

 

************

 

ش ح۔ف ا  ۔ م ص

(U: 7820)



(Release ID: 1745585) Visitor Counter : 357