نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

وطن واپسی پر اولمپک میڈل یافتگان کا شاندار خیرمقدم، کھیل کود کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے کی عزت افزائی


ٹوکیو اولمپک میں بھارت نے کئی مقام پہلی مرتبہ حاصل کیا ہے: جناب انوراگ ٹھاکر

اولمپک میں ٹیم انڈیا کی کامیابی اس بات کی عکاس ہے کہ کیسے نیو انڈیا دنیا میں ،یہاں تک کہ کھیل میں بھی ایک اہم قوت کے طور پر ابھرنے کی خواہش اور آرزو رکھتا ہے: جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 09 AUG 2021 8:24PM by PIB Delhi

 

آج کی شام ، قومی راجدھانی کی کسی دیگر شام کی طرح نہیں تھی کیوں کہ آج ہمارے اولمپک کے ستارے ٹوکیو میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد وطن واپس آئے تھے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج اشوکا ہوٹل ، نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں سات میڈل یافتگان  - نیرج چوپڑا، روی کمار دہیا، میرا بائی چانو، پی وی سندھو، بجرنگ پونیا، لولینا بورگوہن اور مردوں کی قومی ہاکی ٹیم کی عزت افزائی کی۔ اس موقع پر ایوارڈ یافتگان کی عزت افزائی کرنے والوں میں شامل تھے- قانون و انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن ریجیجو، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیرمملکت جناب نیسیتھ پرمانک، کھیل سکریٹری جناب روی متل اور اسپورٹس اتھارٹی آ ف انڈیا کے ڈائرکٹر جنرل جناب سندیپ پردھان ۔

1.PNG

 

گولڈ میڈل یافتہ نیرج ، سلور میڈل یافتہ روی، برانز میڈل یافتہ بجرنگ، لولینا  اور من پریت کل رات ٹوکیو 2020 کی اختتامی تقریب میں شریک ہوکر آج بھارت لوٹے۔ شاندار خیرمقدم کے دوران دیگر میڈل یافتگان میرا بائی اور سندھو بھی پروگرام میں شریک ہوئیں۔

3.PNG

کھیل کود کے مرکزی وزیرجناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ''ٹوکیو اولمپک 2020 میں بھارت میں کئی مقام پہلی بار حاصل کیا ہے۔اولمپک میں ٹیم انڈیا کی کامیابی اس بات کی عکاس ہے کہ کیسے نیو انڈیا دنیا میں ، یہاں تک کہ کھیل میں بھی ایک اہم طاقت کے طور پر ابھرنے کی خواہش اور آرزو رکھتا ہے۔ اولمپک کھیلوں نے ہمیں دکھایا ہے کہ سیلف ڈسیپلین (خود انضباطی)اور خود سپردگی سے ہم چمپیئن بن سکتے ہیں۔ ٹیم انڈیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہمیں تحریک دلانے کا کام کیا جبکہ اہل وطن نے خوشی اور جشن منایا۔ دراصل کھیلوں میں لوگوں کو ایک دھاگے میں پیرونے کی طاقت ہوتی ہے کیوں کہ ہمارے ایتھلیٹ گاؤں اور شہروں، ملک کے شمال و جنوب اور مشرق و مغرب سے آتے ہیں۔ان کا سفر قابل ستائش اور کھیل عمدگی کی ایک ناقابل یقین کہانی ہے۔ ''

4.PNG5.PNG

کھیل کے وزیرنے مزید کہا کہ اس بار کے اولمپک کھیلوں میں کئی چیزیں پہلی بار ہوئی ہیں جیسے 128 رکنی بھارتی ٹیم ، 7 اولمپک میڈل ، ایتھلیٹکس مقابلے میں ہمارا پہلا اولمپک گولڈ میڈل، پی وی سندھو کا دو اولمپک کھیلوں میں مسلسل دو میڈل جیتنا، 41 سال کے فرق کے بعد ہاکی میں بھارتی مرد ٹیم کے ذریعہ ایک میڈل (کانسے کا) جیتنا اور خواتین ہاکی ٹیم کا سیمی فائنل میں تاریخی داخلہ۔ہمارے پاس اولمپک کے لیے کوالیفائی کرنے والی بھارت کی پہلی خاتون کشتی بان نیترا کومانن بھی تھیں، اولمپک میں جگہ بنانے والی بھارت کی پہلی بھارتی تلوار باز –بھوانی دیوی ، گھوڑ سواری مقابلے میں ایک بھارتی فواد مرزا کے ذریعہ بہترین مقام حاصل کیا گیا، کشتی بانی سے متعلق بھارتی کھلاڑیوں کے ذریعہ اب تک کی بہترین کارکردگی، ادیتی اشوک کے ذریعہ گولف میں کسی بھارتی کھلاڑی کے ذریعہ اعلی ترین مقام حاصل کرنا اور اویناش سابلے کے ذریعہ پیدل چال مقابلے میں ایک قومی ریکارڈ بناتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا۔ میں یہاں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ بھارت میں کھیلوں کی بنیاد مضبوط ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مختلف اسکیموں جیسے لکش اولمپک پوڈیم  اسکیم (ٹاپس)اور کھیلو انڈیا مہم میں پوڈیم فنش کو یقینی بنانے کی سمت میں مثبت نتائج پیش کیے ہیں۔ کھیل کے وزیر نے زور دے کر کہا کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کو حمایت دینا جاری رکھیں گے اور بھارت کو کھیل کی ایک عظیمی طاقت بنانے کی مضبوطی کے ساتھ کوشش کریں گے۔

6.PNG

جناب کرن ریجیجو نے سبھی ایتھلیٹوں کی کارکردگی کی ستائش کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ 2028 کے اولمپک تک کھیل کے شعبے میں ایک طاقت بن جائے گا۔ جناب ریجیجو نے کہا کہ ''آج اپنے چمپیئن ایتھلیٹوں کے ساتھ اس مقام پر کھڑے ہوکر میں اس قدر مسرور ہوں کہ اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایک تاریخی واقعہ ہے جس میں بھارت نے اولمپک میں اب تک کی اپنی سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہمارے پاس فخر کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ ہمارے پاس 41 سال بعد ہاکی میں میڈل اور ایتھلیٹکس میں پہلا گولڈ میڈل ہے۔ صرف ہمارے میڈل یافتگان ہی نہیں بلکہ ہر ایک ایتھلیٹ نے ٹوکیومیں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ میں ان سبھی کو مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ صرف شروعات ہے کیوں کہ کھیل کے شعبے میں بھارت کا احیاء اب نظر آنے لگا ہے اور مجھے یقین ہے کہ 2028 کے اولمپک تک بھارت ایک قوت بن جائےگا۔''

7.PNG

جناب نیستھ پرمانک نے ٹوکیو اولمپک میں بھارتی ایتھلیٹوں کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بھارت کو فخر کے لمحات دیے ہیں۔ سبھی میڈل یافتگان کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب پرمانک نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے ٹوکیو اولمپک میں سات تمغے جیتے ہیں جو کہ بھارت کے ذریعہ اب تک کے کسی بھی اولمپک میں جیتے گئے تمغوں میں سب سے زیادہ ہے۔ یہ ایک تاریخی اور یادگار پروگرام ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے مسابقتی کھیلوں کو ا پنانے اور بھارت کو فخر کے لمحات میسر کرانے کے لیے تحریک کا ایک بڑا ذریعہ بنے گا۔

بھارت نے ٹوکیو اولمپک 2020 میں کئی نئی فتوحات حاصل کی ہیں۔ جن کا آغاز نیرج چوپڑا سے ہوا ہے۔ نیرج چوپڑا نے مردوں کے بھالا پھینک مقابلے میں 87.58 میٹر کی دوری تک بھالا پھینکنے کے ساتھ ایتھلیٹکس میں بھارت کے لیے تاریخی گولڈ میڈل جیتا۔ یہ نہ صرف اولمپک میں ایتھلیٹکس میں آزاد بھارت کا پہلا گولڈ میڈل ہے بلکہ ایتھلیٹکس میں کسی بھارتی شخص کے ذریعہ جیتا گیا اب تک کا واحد میڈل ہے۔

بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو مسلسل دو اولمپک میڈل جیتنے والی بھارت کی واحد خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ انہوں نے ریو اولمپک 2016 میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا اور ٹوکیو اولمپک 2020 میں کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ میرا بائی چانو ، کرنم ملیشوری کے بعد ملک کی دوسری ویٹ لفٹر میڈل یافتہ اور سلور میڈل جیتنے والی پہلی ویٹ لفٹر بنیں۔

اس دوران بھارتی مرد ہاکی ٹیم نے ماسکو اولمپک 1980 میں اپنے گولڈ میڈل کے بعد اولمپک میں ہاکی میں اپنا پہلا میڈل جیتا جبکہ بھارت کی خاتون ہاکی ٹیم نے بھی پہلی بار اولمپک کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ٹوکیو اولمپک میں بھارت کے ریکارڈ 128 کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور اس بار بھارت میں کسی بھی اولمپک سے زیادہ تمغے جیتے۔ ٹوکیو اولمپک میں بھارت میں ایک گولڈ، دو سلور، چار برونز کے ساتھ ریکارڈ سات تمغے جیتے۔

روی کمار دہیا اولمپک میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے ملک کے دوسرے پہلوان بنے جبکہ لولینا بورگوہن عظیم مکے باز میری کوم کے بعد مکے بازی میں دوسری خاتون اولمپک برونز میڈل یافتہ اور اولمپک میڈل جیتنے والی اب تک کی تیسری بھارتی مکے باز بن گئیں۔ اس بار کے اولمپک کھیلوں میں بھارت کی نئی فتوحات بھوانی دیوی، نیترا کمانن اور دیتی اشوک سے بھی متعلق تھیں۔ جہاں بھوانی اولمپک کھیلوں میں تلوار بازی کو شامل کیے جانے کے بعد سے، اولمپک میں مسابقت کرنے والی بھارت کی واحد تلوار باز بنیں۔ نیترا اولمپک کے لیے کوالیفائی کرنے والی بھارت کی پہلی خاتون تیراک بنیں۔ اس دوران ادیتی اشوک ، گولف میں چوتھے مقام پر رہیں اور اولمپک کے اس کھیل مقابلے میں اعلی ترین مقام حاصل کرنے والی بھارتی شخصیت بنیں۔

****************

 

ش ح  - م م  - س ک

U. NO. 7672


(Release ID: 1744366) Visitor Counter : 407