وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں سونے کاتمغہ جیتنے کے لئے نیرج چوپڑا کو مبارکباد پیش کی

Posted On: 07 AUG 2021 6:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 07 اگست 2021:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے، ٹوکیو اولمپکس 2020 میں نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے کے لئے نیرج چوپڑا کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے غیر معمولی جذبے کے ساتھ کھیلتے ہوئے بے مثال شجاعت کا مظاہرہ کیا۔

ایک ٹوئیٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’ٹوکیو میں تاریخ رقم کی جا چکی ہے! آج @ نیرج_ چوپڑا نے جو کامیابی حاصل کی ہے، اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ نوجوان نیرج نے  ممتاز کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے غیرمعمولی جذبے کے ساتھ کھیلتے ہوئے بے مثال شجاعت کا مظاہرہ کیا۔ گولڈ جیتنے کے لئے انہیں مبارکباد۔ # ٹوکیو2020‘‘

************

 

ش ح۔اب ن

 (U: 7580)



(Release ID: 1743635) Visitor Counter : 190