نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

ہندوستان کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپک میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا


اولمپک میں ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے لیے کسی تمغے کی جیت 41 سال کے بعد ہوئی ہے

Posted On: 05 AUG 2021 2:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،5 اگست  2021: 

کلیدی جھلکیاں:

  • ہندوستان نے کانسے کے تمغے کے لیے ایک دلچسپ میچ میں جرمنی کو پانچ – چار سے شکست دی۔
  • صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کی  مردوں کی ہاکی کی ٹیم کو ان کی کارکردگی کے لیے مبارکباد دی ہے۔
  • ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کھیلو کود کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ ہندوستان کو آپ پر فخر ہے۔

ایک تاریخی جیت میں ہندوستان کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے آج ٹوکیو اولمپکس 2020 میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔41 برسوں کے بعد ہندوستان کی مردوں کی ہاکی ٹیم کی یہ پہلی تمغے کی جیت ہے جس میں اس نے کانسے کے میڈل کے لیے ایک دلچسپی میچ میں جرمنی کے خلاف پانچ-چار کی جیت درج کی ہے۔ صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند، وزیر اعظم جناب نریندر مودی، کھیل کود کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اور ملک کے کونےکونے سے تمام ہندوستانیوں نے ان ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کو ان کی نمایاں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ، ہیڈ کوچ گراہم ریڈ اور اسسٹنٹ کوچ پیوش دوبے سے بات بھی اور ان انھیں مبارکباد دی۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کوونڈ نے ٹیم کو مبارکباد دی اور ٹوئٹ کیا۔ ’’ہماری مردوں کی ہاکی ٹیم کو 41 سال بعد ہاکی میں میڈل حاصل کرنے کے لیے مبارکباد۔ ٹیم نے غیر معمولی مہارت، لچک اور عزم کا اظہار کرتے ہوئے یہ جیت حاصل کی ہے۔ اس تاریخی جیت سے ہاکی میں ایک نیا دور شروع ہوگا اور یہ نوجوانوں کو اسے اپنانے اور کھیل کود میں مہارت حاصل کرنےکیلئے ترغیب دے گی‘‘۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ٹوکیو اولمپک میں  کانسے کا میڈل حاصل کرنے کے لیے ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ جناب نریندر مودی نے ٹوئٹ کیا ’’تاریخی! آج کا دن ہر ہندوستانی کی یادداشت میں ثبت ہوجائے گا۔ اس جیت کے ساتھ ہی انھوں نے تمام قوم خاص طور پر ہمارے نوجوانوں کے تصور کو  پورا کیا ہے۔ ہندوستان کو ہماری ہاکی ٹیم پر فخر ہے‘‘۔

اسپورٹس کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ٹیم کو مبارکباد دی اور ٹوئٹ کیا ’’ہندوستان کے لیے  لاکھوں کروڑ مسرت ہیں! لڑکوں تم نے یہ کردکھایا! ہم خاموش نہیں رہ سکتے! ہماری مردوں کی ہاکی ٹیم نے مکمل طور پر اپنا اثر دکھایا اور اولمپک کی تاریخ میں آج ایک بار پھر اپنی قسمت درج کی ہے! ہمیں آپ لوگوں پر بے انتہا فخر ہے‘‘۔

ٹی او پی  ایس سے مدد:

بین الاقوامی مقابلوں اور بیرونی تربیت کے لیے ویزا امداد۔

ٹیم کے فیزیو تھیراپسٹ کی مالی اعانت ٹی او پی ایس کے ذریعے۔

2018 کے ایشیائی کھیلوں کے دوران دو مہینے کے لیے 50000 ماہانہ کے پاکٹ الاؤنس ۔

مارچ 2021 سے اگست 2021 تک 50000 روپئے ماہانہ کا پاکٹ الاؤنس۔

بیرونی ایکسپوزر، قومی کوچنگ کیمپ، کوچز اور امدادی عملہ نیز آلات اے سی ٹی سی کے تحت  فراہم کئے ہیں۔

مالی اعانت (2016- اب تک)

ٹو او پی ایس ٹیم ’1680000 روپئے‘

ٹی او پی ایس انفرادی: 300000 روپئے

اے سی ٹی سی ٹیم: 500000000 روپئے

میزان: 501980000 روپئے

*****

U.No.7506

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1743033) Visitor Counter : 139