وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ’وکرانت‘ کی پہلی سمندری پرواز پر ہندوستانی بحریہ اور کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ کو مبارکباد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 AUG 2021 9:01PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک میں بنائے گئے ایئرکرافٹ کیریئر ’وکرانت‘ کے ذریعے پہلی سمندری پرواز پر ہندوستانی بحریہ اور کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ’میک ان انڈیا‘ کی یہ شاندار مثال ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا:

’’ہندوستانی بحریہ کی ڈیزائن ٹیم کے ذریعے ڈیزائن کردہ اور @cslcochin کے ذریعے تعمیر کردہ، دیسی ایئرکرافٹ کیریئر ’وکرانت‘ نے آج سمندر میں پہلی پرواز کی۔ @makeinindia  کی شاندار مثال۔ اس تاریخی کامیابی پر @indiannavy اور @cslcochin کو مبارکباد۔‘‘

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:7470


(ریلیز آئی ڈی: 1742580) وزیٹر کاؤنٹر : 241