وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے لوک مانیہ تلک کو ان کے یوم پیدائش پرخراج عقیدت پیش کیا
Posted On:
23 JUL 2021 9:54AM by PIB Delhi
نئی دہلی23؍جولائی:وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے عظیم شخصیت لوک مانیہ تلک کو ان کے یوم پیدائش پرخراج عقیدت پیش کیاہے ۔
کئی ٹویٹس میں وزیراعظم نے کہا‘‘میں لوک مانیہ تلک کے یوم ولادت کے موقع پر ان کو سلام پیش کرتاہوں ۔ آج جب کہ ہندوستان کے 130کروڑباشندوں نے ایک ایسا آتم نربھربھارت تعمیرکرنے کا بیڑا اٹھایاہے جو معاشی اعتبارسے خوشحال اورسماجی طورپر ترقی پسندہو، توان کے خیالات اوراصولوں کی معنویت موجودہ حالات میں پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ۔
لوک مانیہ تلک ہندوستانی اقدار اوراصولوں پرکامل یقین رکھتے تھے ۔تعلیم اورخواتین کو بااختیاربنانے جیسے موضوعات پر ان کے خیالات آج بھی بہت سے لوگوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔وہ ایک ادارہ ساز شخصیت تھے ، انھوں نے بہت سے اعلیٰ معیاری اداروں کو پروان چڑھایا، جنھوں نے برسوں سے نمایاں خدمات انجام دی ہیں ۔
************
ش ح ۔س ب۔ع آ
U NO. 6885
(Release ID: 1738013)
Visitor Counter : 180
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam