وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے گجرات میں متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح اور انہیں قوم کے نام وقف کیا
صرف ٹھوس بنیادی ڈھانچہ ہی نہیں، بلکہ اپنے کردار کے ساتھ بنیادی ڈھانچہ آج ہمارا ہدف ہے: وزیر اعظم
بھارت کی اکیسویں صدی کی ضروریات کو بیسویں صدی کے طور طریقے سے پورا نہیں کیا جا سکتا: وزیر اعظم
سائنس سٹی میں تفریحی سرگرمیاں موجود ہیں جو بچوں کو تخلیقی رویے کی جانب مائل کرتی ہیں: وزیر اعظم
ہم نے ریلوے کی تعمیر صرف سروس کے طور پر نہیں بلکہ اثاثہ کے طور پر بھی کی ہے: وزیر اعظم
ٹائر 2 اور ٹائر 3 شہروں کے ریلوے اسٹیشن بھی جدید ترین سہولیات سے لیس ہیں: وزیر اعظم
Posted On:
16 JUL 2021 5:45PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے گجرات میں ریلوے کے متعدد کلیدی پروجیکٹوں کا افتتاح اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔ اس پروگرام کے دوران انہوں نے گجرات سائنس سٹی میں ایکواٹکس اور روبوٹکس گیلری، اور نیچر پارک کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے دو نئی ریل گاڑیوں کو بھی جھنڈی دکھائی، یعنی گاندھی نگر کیپٹل – وارانسی سپر فاسٹ ایکسپریس اور گاندھی نگر کیپٹل اور واریٹھا کے درمیان ایم ای ایم یو سروس ریل گاڑیاں۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کا ہدف آج نہ صرف ٹھوس بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا ہے کہ بلکہ ایک ایسا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنا ہے جس کا اپنا ایک کردار ہو۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی قدرتی نشوونما کے لیے انہیں تفریح کے ساتھ ساتھ سیکھنے اور تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کا بھی موقع ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس سٹی ایک ایسا پروجیکٹ ہے جس میں تفریح اور باز تخلیق شامل ہیں۔ اس میں ایسی تخلیقی سرگرمیاں موجود ہیں جو بچوں میں تخلیقی رحجان کو پروان چڑھاتی ہیں۔
وزیر اعظم نے بتایا کیا کہ سائنس سٹی میں موجود ایکواٹکس گیلری اور بھی مزیدار ہونے والی ہے۔ یہ ملک ہی نہیں بلکہ پورے ایشیا کے ٹاپ ایکویریم میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی جگہ پر پوری دنیا کی سمندری حیاتیاتی تنوع کا نظارہ کرنا اپنے آپ میں ایک حیرت انگیز تجربہ ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ روبوٹکس گیلری میں روبوٹس کے ساتھ انٹریکشن نہ صرف توجہ کا مرکز ہے بلکہ اس سے ہمارے نوجوانوں کو روبوٹکس کے میدان میں کام کرنے کا حوصلہ ملے گا اور ان کے ذہن میں تجسس پیدا ہوگا۔
وزیر اعظم نے زور دیکر کہا کہ بھارت کی 21ویں صدی کی ضروریات کو 20ویں صدی کے طور طریقوں سے پورا نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اسی لیے، ریلوے میں نئے تازہ اصلاحات کرنے کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کو صرف سروس کے طور پر نہیں بلکہ اثاثہ کے طور پر تعمیر کرنے کے نتائج آج نمایاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں کی جدیدکاری کی جا رہی ہے۔ ٹائر 2 اور ٹائر 3 شہروں کے ریلوے اسٹیشن بھی اب وائی فائی کی سہولیات سے لیس ہیں۔ ریلوے کی بڑی لائنوں پر بغیر آدمیوں والی کراسنگ کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے جس سے لوگوں کی حفاظت میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیر اعظم نے بھارت جیسے بڑے ملک میں ریلوے کے ذریعے ادا کیے جا رہے اہم رول کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے ترقی کی نئی جہات، سہولیات کی نئی جہات لیکر آتی ہے۔ گزشتہ چند سالوں کی کوششوں سے، آج ریل گاڑیاں پہلی بار شمال مشرقی خطے کی راجدھانیوں میں پہنچ رہی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’آج وڈ نگر بھی اس توسیع کا حصہ بن گیا ہے۔ وڈ نگر اسٹیشن سے میری کئی یادیں جڑی ہوئی ہیں۔ نیا اسٹیشن واقعی دلکش نظر آ رہا ہے۔ اس نئی بڑی لائن کی تعمیر سے، وڈ نگر-موڈھیرا-پاٹن ہیریٹج سرکٹ اب بہتر ریل سروس سے جڑ گیا ہے۔‘‘
وزیر اعظم نے کہا کہ نئے بھارت کی ترقی کا پہیہ صرف دو پٹریوں پر ایک ساتھ چلنے سے آگے بڑھے گا۔ ایک پٹری جدیدکاری ہے، دوسری پٹری غریبوں، کسانوں اور متوسط طبقہ کی فلاح و بہبود ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:6637
(Release ID: 1736274)
Visitor Counter : 261
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam