وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے ممتاز سائنسی اداروں کے ساتھ بات چیت کے بارے میں ٹوئٹ کئے
Posted On:
08 JUL 2021 3:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 8 جولائی 2021، مرکزی فنڈ سے چلنے والے 100 سے زیادہ تکنیکی اداروں کے ڈائرکٹروں سے بات چیت کرنے کے بعد وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے ممتاز سائنسی اور ٹکنالوجی اداروں کے ساتھ اپنی بات چیت کی تفصیل پیش کی اور میٹنگ میں پریزینٹیشن دیئے۔ وزیراعظم نے آئی آئی ایس سی بنگلورو، آئی آئی ٹی ممبئی، آئی آئی ٹی چنئی، آئی آئی ٹی کانپور کے بارے میں ٹوئٹ کئے۔
ٹوئٹس کی ایک سیریز میں وزیراعظم نے کہا ،
ممتاز آئی آئی ٹیز اور @iiscbangalore کے ڈائرکٹروں سے مفید بات چیت ہوئی ، جس کے دوران ہم نے بھارت کو آر اینڈ ڈی، اختراع کے لئے ایک مرکز بنانے اور نوجوانوں میں سائنس کو مقبول بنانے سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
@iiscbangalore ٹیم نے روبیٹکس ، تعلیم میں کوششوں مثلاً ریاضی/ سائنس کے اساتذہ کو تربیت دینا، کووڈ۔ 19 کے کام جیسے شعبوں میں اپنی اہم آر اینڈ ڈی پہلوں کے بارے میں ایک دلچسپ پریزینٹیشن پیش کی۔انہوں نے آتم نربھر بھارت وژن میں صحت کو اہمیت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
نائیڈروجن جنریٹر کو آکسیجن جنریٹر میں تبدیل کرنے کے لئے ٹکنالوجی ، کینسر کے علاج کے لئے سیل تھیرپی میں @iitbombay کے بہت زیادہ کام اور ان کی تعلیمی اختراعات مثلاً ایل ایل ے ایس ای پروگرام، ڈیجیٹل ہیلتھ میں ماسٹرز، اے آئی اور ڈاٹا سائنس شروع کرنے کے بارے میں تفصیلات جان کر مجھے خوشی ہوئی۔
@iitmadras کی ٹیم نے کووڈ کو ختم کرنے کی کوششوں مثلاً ایک ماڈیولر اسپتال قائم کرنے ، پاٹ اسپاٹ پریڈکشن، اپنی کثیر موضوعاتی تحقیق اور پرواگرامنگ اور ڈاٹا سائنس میں اپنے آن لائن بی ایس سی پروگرام کے بارے میں بات چیت کی۔ وہ بھارت میں توسیع شدہ ڈیجیٹل کوریج پر بھی کام کررہے ہیں۔
مجھے یہ دیکھ کر فخر ہو اہے کہ آئی آئی ٹی کانپور، بلاک چین ٹکنالوجیز، ایئر کوالٹی کی مانٹرنگ ، الیکٹرانک فیول انجیکشن اور دیگر شعبوں میں مستقبل کو پیش نظر رکھ کر تحقیق اور اختراع کے لئے ایک مرکز بن گیا ہے۔ اسٹارٹ اپس ، پروفیشنلز کی مہارت کے فروغ کے لئے فراہم کرائے جانے والی مدد سے بھارت کی یووا شکتی کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔
میٹنگ کی تفصیلات یہاں دیکھی جاسکتی ہیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1733638
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-6328
(Release ID: 1733773)
Visitor Counter : 236
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam