وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نریندرمودی نے اولمپک دن کے موقع پرسبھی بھارتی اولمپک کھلاڑیوں کو مبارکباد دی
ٹوکیواولمپک کے لئے بھارتی ایتھلیٹس کے تئیں نیک خواہشات
نوجوانوں کو مائی گوو اولمپک کوئز میں حصہ لینے کے لئے مدعوکیاگیا
Posted On:
23 JUN 2021 8:45AM by PIB Delhi
نئی دہلی،23؍جون :وزیراعظم ،جناب نریندرمودی نے آج اولمپک دن کے موقع پر اپنے اس عزم کا اظہارکیاکہ قوم ان لوگوں کے تئیں فخرمحسوس کرتی ہے، جنھوں نے سالوں تک مختلف اولمپکس کھیلوں میں بھارت کی نمائندگی کی ۔ انھوں نے تمام بھارتی اولمپک کھلاڑیوں کی تعریف کی اوران کے تئیں اپنے اس عزم کا اظہارکیاکہ قوم ان کے لئے فخرمحسوس کرتی ہے ۔ انھوں نے ٹوکیواولمپکس کے لئے بھارتی دستے کے تئیں بھی نیک خواہشات کااظہارکیا۔
وزیراعظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ آج اولمپک دن کے موقع پر میں ان سبھی کی ستائش کرتاہوں ، جنھوں نے برسوں تک مختلف اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے ۔ ہماری قوم کھیلوں کے تئیں ان کے خدمات پرفخرمحسوس کرتی ہے اور دیگر ایتھلیٹس کو تحریک دینے کے لئے ان کی کوششوں پر بھی فخرمحسوس کرتی ہے ۔
کچھ ہفتوں میں @Tokyo2020 میں شروع ہونے والا ہے ایسے میں اپنے دستے کے تئیں نیک خواہشات پیش کرتاہوں ، جو بہترین ایتھلیٹس پرمشتمل ہے ۔ کھیلوں کے پیش نظریہاں مائی جی اووی پرایک دلچسپ کوئزہے ، اورمیں سبھی سے اپیل کرتاہوں ، خاص طورپر نوجوان دوستوں سے کہ وہ اس میں حصہ لیں ۔
https://quiz.mygov.in/quiz/road-to-tokyo-2020/
****************
)23.6.2021 (ش ح ۔ح ا۔ع آ
U-5798
(Release ID: 1729607)
Visitor Counter : 179
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam