وزارت آیوش
وزیر اعظم نے 7ویں بین الاقوامی یوم یوگ 2021 کے موقع پر ایم- یوگا ایپ کا آغاز کیا
حکومت ہند نے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر ایم۔ یوگا موبائل ایپ تیار کیا ہے
Posted On:
21 JUN 2021 4:46PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 7ویں بین الاقوامی یوم یوگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ’ڈبلیو ایچ او ایم-یوگا‘ ایپ کا آغاز کیا۔ ایم-یوگا ایپ متعدد زبانوں میں مشترکہ یوگا پروٹوکول کی بنیاد پر یوگ کی تربیت اور مشق سے متعلق متعدد ویڈیوز فراہم کرے گی۔ اسے جدید تکنالوجی اور قدیم سائنس کا امتزاج بتاتے ہوئے، وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ ایم-یوگا ایپ یوگ کو دنیا بھر میں عام کرنے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ’’وَن ورلڈ، وَن ہیلتھ‘‘ کی کوششوں میں بھی اپنا تعاون پیش کرے گی۔
وزیر اعظم نے کہا:
’’جب ہندوستان نے، اقوام متحدہ میں بین الاقوامی یوگ کے دن کی تجویز رکھی تھی تو اس کے پیچھے یہ جذبہ کارفرماتھاکہ یہ یوگ سائنس پوری دنیا کے لئے سودمند ہو۔ آج اس سمت میں بھارت نے اقوام متحدہ اور ڈبلیو ایچ اوکے ساتھ مل کر ایک اوراہم قدم اٹھایاہے ۔
اب دنیا کو ، ایم -یوگا ایپ کی طاقت ملنے جارہی ہے ، اس ایپ میں کامن یوگا پروٹوکول کی بنیاد پریوگ کی تربیت کے کئی ویڈیوز دنیا کی الگ الگ زبانوں میں دستیاب ہوں گے ۔ یہ جدیدٹکنالوجی اورقدیم سائنس کے امتزاج کی بھی ایک بہترین مثال ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ ایم -یوگا ایپ ، یوگ کو دنیا بھرمیں عام کرنے اور ایک دنیا ، ایک صحت کی کوششوں کو کامیاب بنانے میں بڑا کردار ادا کرے گی۔‘‘
یہ موبائل ایپ دنیا بھر میں، خصوصاً جاری وبائی مرض کے دوران، لوگوں کے درمیان یوگ اور صحت و تندروستی کو فروغ دینے میں زبردست طور پر مددگار ثابت ہوگی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایپ کووِڈ کے ان مریضوں کی صحت کی بحالی میں بھی ایک اہم کردار کرے گی جو کووِڈ۔19 سے روبہ صحت ہو چکے ہیں۔
پس منظر:
وزارت آیوش اور عالمی صحتی ادارے (ڈبلیو ایچ او) نے 2019 کے وسط میں موبائل ۔ یوگا پر مرتکز ایک پروجیکٹ کا آغاز کیا تھا۔ اس کے پس پشت 2030 تک آفاقی صحتی کوریج کی حصولیابی کے لئے اقوام متحدہ ہمہ گیر ترقیاتی اہداف کے تحت ’صحت مند رہیں، متحرک رہیں‘ (بی ایچ بی ایم) کا تصور کارفرما تھا۔ صحت مند رہیں، متحرک رہیں (بی ایچ بی ایم) پہل قدمی ڈبلیو ایچ او کے زیر قیادت ایک عالمی اشتراک ہے جو غیر چھوت والی بیماریوں (این سی ڈی)سے نمٹنے کے لئے قومی صحتی نظام کے دائرہ کار میں موبائل ہیلتھ (ایم۔ہیلتھ) تکنالوجی کو بڑھاوا دیتی ہے۔
مذکورہ بالا مقاصد کی حصولیابی کے لئے، ڈبلیو ایچ او اور وزارت آیوش کے مابین جولائی 2019 میں ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط عمل میں آئے۔ ایم-یوگا پروجیکٹ چار شعبوں پر مرتکز ہے:
(1) عام صحت و تندروستی کے لئے مشترکہ یوگا پروٹوکول
(2) ذہنی صحت اور ابھرنے کی قوت کے لئے یوگ
(3) نوجوانوں کے لئے یوگ؛ اور
(4)قبل ذیابیطس علامات والے مریضوں کے لئے یوگ
اسی بنیاد پر، ڈبلیو ایچ او تکنالوجی کے شراکت داران کی مشاورت میں، مورارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی) کے ذریعہ ایک ضروری ہینڈ بک اور موبائل ایپلی کیشنز تیار کی جانی تھیں۔ اس ہینڈ بک کی تیاری کا کام آخری مرحلے میں ہے اور حال ہی میں لانچ کی گئی ایپ اقوام متحدہ کی چھ سرکاری زبانوں میں سے دو ، یعنی انگریزی اور ہندی میں دستیاب ہے۔ مختلف مدتوں (45 منٹ، 20 منٹ اور 10 منٹ) کے عام صحت و تندروستی کے مشترکہ یوگا پروٹوکول، مشترکہ یوگا پروٹوکول کتابچوں، ویڈیو شوٹ، اقوام متحدہ کی چھ بڑی زبانوں میں ان کے تراجم اور وزارت آیوش، حکومت ہند کے زیر ہدایت تیار کیے جانے والے کتابچوں کے ڈیزائن کی تیاریوں میں مدد کے لئے، مورارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی) نے اہم کردار ادا کیاہے۔
*****
ش ح ۔اب ن
U:5728
(Release ID: 1729127)
Visitor Counter : 254
Read this release in:
Malayalam
,
Gujarati
,
Telugu
,
Kannada
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil