کابینہ
کابینہ سکریٹری نے ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری ڈاکٹر گرو پرساد موہپاترا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
Posted On:
19 JUN 2021 11:07AM by PIB Delhi
نئی دہلی،19 جون، 2021/ کابینہ سکریٹری جناب راجیو گوابا نے ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری ڈاکٹر گرو پرساد موہپاترا کی بے وقت موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر گوابا نے کہا
‘‘ڈاکٹر موہپاترا ایک عزیز رفیق کار اور ایک غیرمعمولی افسر شاہ تھے جن میں حکمت عملی پر مبنی سوچ اور قیادت کی غیرمعمولی صلاحیتیں تھیں۔
بااختیار گروپوں میں سے ایک کے سربراہ کے طور پر انہوں نے کووڈ – 19 وبا کے خلاف جاری لڑائی میں انتہائی درجے پر خود کو وقف کرتے ہوئے کام کیا۔
یہاں تک کہ جانچ کے بعد انہیں متاثر پائے جانے کے بعدبھی ، اور ان کی طبیعت خراب ہونے کے بعد بھی وہ بہت ہی چیلنج والے حالات میں دیر دیر تک کام کرتے رہے ، ملک بھر میں آکسیجن کی سپلائی پر نظر رکھتے رہے ۔
انہیں ان کے سرگرم نظریات اور عوامی خدمات کے تئیں ان کی عہد بستگی کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ ان کی بے وقت موت ہم سبھی کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ میں ان کے کنبے کے ارکان کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔’’
۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –5654
(Release ID: 1728583)
Visitor Counter : 153
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam