وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نےعظیم ایتھیلیٹ آنجہانی ملکھا سنگھ کے انتقال پر اظہار تعزیت پیش کی
Posted On:
19 JUN 2021 8:16AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے عظیم ایتھلیٹ آنجہانی ملکھا سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے انہیں ایک افسانوی کھلاڑی بتایا، جس نے قوم کواپنا گرویدہ بنالیا تھا اور ان گنت ہندوستانیوں کے دلوں میں اپنا ایک خاص مقام بنالیا تھا۔
وزیراعظم نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ’’ جناب ملکھا سنگھ کے انتقال کے ساتھ ہی ہم نے ایک اساطیری کردار کا کھلاڑی کھو دیا ہے جس نے قوم کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا اور ان گنت ہندوستانیوں کے دلوں میں ان کا ایک خاص مقام تھا۔ ان کی جادوئی شخصیت نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا۔ ان کے انتقال سے مجھے بہت دکھ پہنچا ہے۔
کچھ دن پہلے ہی میں ملکھا سنگھ جی سے بات کی تھی۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ ہماری آخری بات چیت ہوگی۔ کئی ابھرتے ہوئے ایتھلیٹ ان کی زندگی کے سفر سے ترغیب حاصل کریں گے۔ ان کے اہل خانہ اور دنیا بھر میں پھیلے ان کے مداحوں کے تئیں میری تعزیت۔‘‘
*****
ش ح۔ ن ر (19.06.2021)
U NO: 5644
(Release ID: 1728464)
Visitor Counter : 179
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam