کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ہندوستان میوکورمائکوسس کے علاج کے کیلئے لیپوسمل ایمفوٹیریسن -بی دوائی کا خاطرخواہ ذخیرہ حاصل کرے گا: شری منسکھ مانڈویہ


17 جون 2021 تک تمام ریاستوں اور مرکزی اداروں کو لیپوسمل امفوٹیرسن بی کی کل 7،28،045 شیشیاں بھیجی گئیں

Posted On: 18 JUN 2021 2:16PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی، 18 جون

کیمیکلز اور کھاد کے وزیر مملکت منسکھ مانڈویہ نے کہا ہے کہ 16 جون ، 2021 کو ، میوکورمائکوسس کےزیرعلاج  معاملات 27،142 تھے۔ لیکن اگر مستقبل میں ، بلیک فنگس کے معاملات بڑھتے ہیں تو ، ہندوستان امفوٹیریسن بی دوائیوں اور دیگر ادویہ کی خاطرخواہ  دستیابی کے لئے تیار ہے جو میوکورمائکوسس کے مریضوں کے علاج کے لئے ضروری ہے۔ہندوستان  میں  گھریلو پیداوار میں پانچ گنا سے زیادہ کا  قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔لیپوسومل امفوٹیریسن بی کی گھریلو پیداوار اپریل 2021 میں صرف 62،000 شیشیاں تھی اور اب جون 2021 میں 3.75 لاکھ شیشیاں سے زیادہ ہونے  کی توقع ہے۔ گھریلو پیداوار میں اضافے کے ساتھ، ہندوستان نے میسرز مائی لین کے ذریعہ 9،05،000 لیپوسومل امفوٹیریسن  بی شیشیاں  درآمد کرنے کا حکم بھی دیاہے۔ بھارت ملک میں امفوٹیرسن بی ادویات کی دستیابی کو بڑھانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا ہے۔

 دواسازی کا محکمہ ، وزارت برائے کیمیکلز اور کھاد نے 17 جون 2021 تک تمام ریاستوں اور مرکزی  اداروں کو لیپوسومل امفوٹیرسین بی کی کل 7،28،045 کی شیشیاں مختص کردی ہیں۔ امفوٹیریسن بی دوا  میوکورمائکوسس کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ، جسے عام طور پر بلیک فنگس کہا جاتا ہے۔

لیپوسومل امفوٹیریسین بی شیشیوں کو11 مئی ، 2021 سے 17 جون 2021 تک

 ریاست  وار مختص کیا گیا

 

سیریل نمبر

ریاست /مرکز کے زیرانتظام علاقوں

کل شیشیاں

1

انڈمان ونکوبار جزائر

0

2

آندھراپردیش

47510

3

اروناچل پردیش

0

4

آسام

200

5

بہار

8540

6

چنڈی گڑھ

2800

7

چھتیس گڑھ

4720

8

دمن اور دیو/دادر اور نگرحویلی

500

9

دلی

21610

10

گوا

740

11

گجرات

148410

12

ہریانہ

25560

13

ہماچل پردیش

470

14

جموں وکشمیر(یوٹی)

600

15

جھارکھنڈ

2030

16

کرناٹک

52620

17

کیرالہ

2030

18

لداخ(یوٹی)

0

19

لکشدیپ

0

20

مدھیہ پردیش

49770

21

مہاراشٹر

150265

22

منی پور

150

23

میگھالیہ

0

24

میزورم

0

25

ناگالینڈ

100

26

اڈیشہ

1260

27

پڈوچیری

460

28

پنجاب

8280

29

راجستھان

63070

30

سکم

0

31

تمل ناڈو

25260

32

تلنگانہ

34350

33

تریپورہ

150

34

اترپردیش

39290

35

اتراکھنڈ

3380

36

مغربی بنگال

2640

37

مرکزی ادارے

31280

 

میزان

728045

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ع ح - ق ر)

U 6021



(Release ID: 1728215) Visitor Counter : 189