وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے گجرات میں وقوع پذیر ایک سڑک حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر تعزیت کا اظہار کیا


متاثرہ افراد کے لئے فی کس یک مشت امداد کا اعلان

Posted On: 16 JUN 2021 2:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16 جون 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات میں ضلع آنند میں وقوع پذیر ایک سڑک حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے کا شکار ہونے والوں کے لئے یک مشت امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئیٹ کرکے کہا ہے کہ ، ’’گجرات میں ضلع آنند میں وقوع پذیر سڑک حادثے میں ہوئے جانی اتلاف سے غمزدہ ہوں۔ جو لوگ اپنے متعلقین سے محروم ہوگئے ہیں ، ان کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ پی ایم این آر ایف کی جانب سے ہر ایک مہلوک کے قریبی رشتہ دار کے لئے 2 لاکھ روپئے کی یک مشت امداد: PM @narendramodi

 

******

 

 ( ش ح ۔م ن ۔ اب ن)

U- 5527



(Release ID: 1727517) Visitor Counter : 127